عافیہ کو واپس لانیوالا پاکستانیوں کے دل جیت لے گا فوزیہ سنتھیا
کسی سیاستدان نے رہائی کیلیے کوششیں نہ کیں توامریکی عدالت میں درخواست دائرکرینگے
اسلام آباد،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکی تجزیہ نگاراور رکن کانگریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
امریکی کانگریس کی رکن سنتھیا مکینی اورامریکامیں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ایک آمر نے قوم کی عزت وغیرت اورسالمیت کو خاک میں ملا کر قوم کے بیٹے اور بیٹیوں کوایک سپرپاورکے حوالے کیا۔
انتخابات صرف ووٹوں کی خریدو فروخت کا نام نہیں ،جو سیاسی لیڈر عافیہ کو واپس لائے گا وہ کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کوجیت لے گا،صدر زرداری سمیت کسی سیاستدان نے اگرڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوششیں نہ کیں توامریکی عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی، پاکستانی حکمران بتائیں کہ وہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بغیرانتخابات میں ووٹروں کا کس طرح سامنا کریں گے ۔وہ نیشنل پریس کلب میں بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھی۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ سنتھیا مکینی چھ بار کانگریس کی رکن رہ چکی ہیں اور اب بھی ہیں ۔سنتھیا مکینی نے جب عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ کانگریس میں اٹھایا توانھیں بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوئی مطالبہ نہیں کیا جارہا۔عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے اس کی غیرقانونی قید وتشدد اور قید تنہائی قوم کی بے عزتی ہے ۔فوزیہ صدیقی نے کہا کہ صدرآصف زرداری امریکی صدر کوخط لکھیں توممکن ہے کہ عافیہ صدیقی کو رہائی مل جائے ۔
سنتھیا مکینی نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ جو ناانصافی ہوئی ہے اس کا مداوا کروں گی ۔پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ امریکا سے عافیہ صدیقی کو باضابطہ مانگیں اور اس کی رہائی کے لیے کوششیں کریں۔ امریکی سیاسی تجزیہ نگار و ممبر سیکریٹریٹ آف ورکرز ورلڈ پارٹی اور انٹرنیشنل ایکشن کمیٹی کی سربراہ سارہ فلورنڈرس نے کہا کہ عافیہ صدیقی پر تشدد شرمناک اور غیرقانونی ہے ۔ان کی رہائی کا حل سیاسی اور سفارتی ہے۔