رضا ربانی نے آئین میں ترمیم کرکے بیڑا غرق کردیا کھوسہ
گورنر ضرور ہوں اختیار نہیں رہا، عوام کو سرائیکی صوبہ گھر بیٹھے نہیں ملے گا
ضمنی الیکشن میں فائرنگ کر کے انتخابی قوانین توڑے گئے، عدالت خاموش کیوں ہے۔ فوٹو: فائل
MUMBAI:
گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ18 ویں ترمیم میں گورنر کے اختیارات کم کیے جانے پر پارٹی رہنما رضا ربانی سے ناراض نظر آئے سرکٹ ہاؤس ملتان میں پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ہم 18 ویں ترمیم پر رضا ربانی کو بہت داد دیتے ہیں۔
لیکن انھوں نے بیڑا غرق کردیا اور اب گورنرکے اختیارات وہ نہیں جو اس ترمیم سے قبل تھے، انھوں نے شدید بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں گورنر ضرور ہوں لیکن صوبے میں ہماری حکومت نہیں اور اختیارات کسی اور کے پاس ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن فراڈ تھے، فائرنگ کر کے انتخابی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی گئیں اب عدالت خاموش کیوں ہے، انھوں نے کہا کہ66 برسوں میں سرائیکی خطے کا استحصال کیا گیا ہمیں غلامی کی دلدل میں دھکیل کر اپنی عمارتیں چمکائیں ہم نے سرائیکی صوبے کا نام لیا تو لسانیت کا الزام لگایا کیا باقی صوبے زبان اور ثقافت پر نہیں بنے، عوام کو قربانی دینا ہوگی، گھر بیٹھنے سے صوبہ نہیں ملے گا ۔