ہزاروں میل دور پاکستان سے عرفان کو بلانے کے بعد پانی پلانے پر لگا دیا گیا
پیسر نے بروقت اسکواڈ کو جوائن کرلیا تھا لیکن انھوں نے میچ باہر بیٹھ کر دیکھا۔
پیسر نے بروقت اسکواڈ کو جوائن کرلیا تھا لیکن انھوں نے میچ باہر بیٹھ کر دیکھا۔ فوٹو: فائل
ٹیم مینجمنٹ نے ہزاروں میل دور پاکستان سے عرفان کو بلانے کے بعد پانی پلانے پر لگا دیا۔
پیسر کو تیسرے ون ڈے میں موقع دینے سے گریز کیا گیا، مینجمنٹ نے بطور انجرڈ بیٹسمین محمد حفیظ متبادل طویل قامت پیسر کوطلب کیا تھا، کپتان اظہر علی نے اس کی وجہ یہ بتائی تھی کہ محمد عامر اور وہاب ریاض مسلسل کھیل رہے ہیں، ان میں سے کسی ایک کو آرام دینے کا فیصلہ کر کے محمد عرفان کو آزمایا جا سکتا ہے، پیسر نے بروقت اسکواڈ کو جوائن کرلیا تھا لیکن انھوں نے میچ باہر بیٹھ کر دیکھا۔