اسکواش مصر اور ملائیشیا کی ٹیمیں پاکستان کا ٹورکرنے پر رضامند
پاکستان کو زیادہ سے زیادہ پی ایس اے ایونٹس کی میزبانی دیں گے، چیف ایگزیکٹو ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی یقین دہانی
پاکستان کو زیادہ سے زیادہ پی ایس اے ایونٹس کی میزبانی دیں گے، چیف ایگزیکٹو ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی یقین دہانی۔ فوٹو: فائل
GHALLANAI:
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر و سابق پلیئر قمر الزمان کا کہنا ہے کہ مصر اورملائیشیا کے آفیشلز نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اسکواش سیریزکھیلنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو اینڈرو شیلے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ پی ایس اے ایونٹس کی میزبانی دیں گے، پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو بین الاقوامی سطح پرکسی بھی حریف کھلاڑی کو شکست سے دوچارکرسکتے ہیں، میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ کے دوران ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو اینڈرو شیلے سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انھیں ملک میں اسکواش کے مقابلوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔