جامعہ کراچی 42 طلبہ کوپی ایچ ڈیایم فل اورایم ایس کی سندھ دیے جانے کی منظوری
اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ڈگری ہولڈرز اس قوم کا سرمایہ ہیں اور یہ سرمایہ قوم ہی کے کام آنا ضروری ہے
تدریسی وتحقیقی معیار میں جامعہ کراچی کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ دنیا میں اعلیٰ عہدوں پر کام کررہے ہیں. فوٹو: فائل
KARACHI:
جامعہ کراچی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کااجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ابوذرواجدی کی زیرصدارت منعقدہوااجلاس میں 29 طلبا کو پی ایچ ڈی ، 12 کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ایم ایس کی ڈگری تفویض کیے جانے کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پرخطاب میں قائم مقام وائس چانسلرنے کہاکہ تعلیمی ، تدریسی وتحقیقی معیار میں جامعہ کراچی کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ دنیا میں اعلیٰ عہدوں پر کام کررہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ڈگری ہولڈرز اس قوم کا سرمایہ ہیں اور یہ سرمایہ قوم ہی کے کام آنا ضروری ہے، انھوں نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذہین اور باصلاحیت طلبا کو زیادہ سے زیادہ ترغیبات دی جائیں تاکہ وہ مستقبل کے مطلوبہ تدریسی وتحقیقی تقاضوں کو بطریق احسن اداکرسکیں۔