جیکی چن کے گینز بک کے لیے دو ورلڈ ریکارڈ

جیکی چن کو ایک سرٹیفکیٹ فلمی دنیا میں سب سے زیادہ اسسٹنٹ کرنے پر دیا گیا ہے۔

جیکی چن نے اداکاری کا آغاز 8 برس کی عمر سے کیا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

مارشل آرٹ سپر اسٹار جیکی چن اپنی نئی فلم ''چائنیز زوڈیک''کی تشہیری مہم کے لیے چین پہنچے توایک بڑی خوشخبری ان کی منتظر تھی۔


گنیزبک نے دو عالمی ریکارڈ بنانے پر انھیں سرٹیفکیٹ پیش کیے۔ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم "چائنیز ذوڈیک" کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی جیکی چن ہی ہیں۔ فلم میں انھوں نے اپنے مخصوص ایکشن کے ساتھ مزاحیہ اداکاری بھی کی ہے۔

فلم کا پریمئرچینی شہر شنگھائی میں ہوا جس میں جیکی چن کے ساتھی اداکاروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا مزا اس وقت دوبالا ہو گیا جب گینز بک نے جیکی چن کو دو ورلڈ ریکارڈ بنانے پر سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ جیکی چن کو ایک سرٹیفکیٹ فلمی دنیا میں سب سے زیادہ اسسٹنٹ کرنے پر دیا گیا ہے۔ جب کہ دوسرا سرٹیفکیٹ فلم کے کئی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے سے متعلق ہے۔
Load Next Story