خواہش ہے کوئی بڑا کام کرکے دکھائوں چیئرمین نیب

ارسلان کیس نیب کیس ہے نہ مجھے دلچسپی رہی،میری تقرری میں ملک ریاض کا کوئی کردار نہیں

ارسلان کیس نیب کیس ہے نہ مجھے دلچسپی رہی،میری تقرری میں ملک ریاض کا کوئی کردار نہیں۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین ایڈمرل(ر)فصیح بخاری نے کہا ہے کہ نیب کے پاس صرف کرپشن کے کیسوں کی تحقیقات کا اختیار ہے۔

ارسلان افتخار کیس نیب کا کیس بنتاہی نہیں نہ میری اس کیس میں کوئی دلچسپی رہی، میری تقرری میں بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض کا کوئی کردار نہیں ، میں نے حکومت سے پلاٹ مانگا ضرور تھا مگر ملا نہیں ،ملک میں ریگولیٹری فریم ورک کمزور ہونے کی وجہ سے کرپشن ہورہی ہے۔

ریگولیٹر فرہم ورک کو مضبوط کرناہوگا ورنہ ملک ٹوٹ جائے گا، نیا احتساب قانون لانے کی حمایت نہیں کرتا جوقانون 12سال سے چل رہاہے اس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، میری خواہش ہے کہ کوئی بڑا کام کرکے دکھائوں۔




جمعرات کی شب ایک ٹی وی انٹرویو میں چیئرمین نیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ترک کمپنی کارکے کیخلاف تحقیقات جاری ہیںاور رقم کی وصولی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عدالتیں ہمارے ماتحت نہیں ہم ثبوت عدالتوں کو فراہم کرتے ہیں۔ ملک ریاض کو 1997سے جانتاہوں جب میں نیول چیف تھا ۔میں خواجہ آصف سے کبھی نہیں ملا ،میری بیٹی نے مرضی سے بحریہ ٹائون میں ملازمت کی ۔انھوں نے کہاکہ اگرعدلیہ مضبوط ہے تو آپ کا خزانہ مضبوط ہے،کوشش کروں گا کرپشن کو جتنا ممکن ہو ختم کیا جا سکے۔

Recommended Stories

Load Next Story