بارود سے بھرا ٹرک پکڑاگیا کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام
2ملزم گرفتار،اوباڑومیں کارروائی،سکھرسے بم ڈسپوزل بلواکر تلاشی لی گئی ، مکیش کمارچاولہ
اوباڑو : ٹرک سے برآمد ہونیوالا اسلحہ اور دھماکا خیز مواد جو کراچی لے جایا جارہا تھا۔ فوٹو : ایکسپریس
سندھ اور پنجاب کی سرحد پربارود سے بھرا ایک ٹرک پکڑا گیا جو کراچی کی طرف آرہا تھا اس طرح کراچی میں دہشتگردی کا ایک بہت بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا۔
اس بات کا انکشاف جمعرات کوسندھ کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمارچاولہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن بھی موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے سندھ اور پنجاب کی سرحد پراوباڑو کے قریب ایکسائز کے اہلکاروں نے ایک ٹرک کو روکا اورلاشی لینا چاہی توڈرائیور اورکنڈیکٹر نے بتایا کہ ٹرک کے قریب کوئی نہ جائے۔
یہ دھماکے سے پھٹ جائے گا، سکھرسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلوا کر ٹرک کی تلاشی لی گئی ، جس سے6خودکش جیکٹ، راکٹ لانچر، 38 گولے،3 کلاشنکوف،85ہینڈگرینیڈ، دھماکاخیزمواد، خودکش جیکٹ کے ڈیٹونیٹر، شیلز، گولیاں اور34کلو چرس برآمد ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ڈرائیور اورکنڈیکٹر کوگرفتار کرکے اس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسائز کے عملے کی اس کارروائی پر اس کی تعریف کی ہے۔