پیپلزپارٹی کیخلاف سازشوں کی نانی شہبازشریف ہیںشرجیل میمن

ہردور میں سازشیں ہوتی رہیں، پارٹی ان سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریگی، اسمبلی اجلاس کے بعد گفتگو

فوٹو: فائل

KARACHI:
سندھ کے وزیراطلاعات اور پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیخلاف ہر دور میں سازشیں ہوتی رہی ہیں۔

پارٹی ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، سازشوں کی نانی میاں شہبازشریف ہیں۔کراچی میں ووٹرز لسٹوں میں درستگی کا معاملہ الیکشن کمیشن اور وفاق کا ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن جو بھی مدد یا تعاون مانگے گا وفاقی حکومت ضرور فراہم کرے گی۔وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔


اس موقع پرصوبائی وزیرمکیش کمارچاولہ اور رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ میاں برادران نے کالا باغ ڈیم کا شوشہ چھوڑ کرتین صوبوں کے ان خیالات کی نفی کی ہے جس میں وہ متفق ہیں کہ کالا باغ ڈیم نہیں بننا چاہیے۔



شہباز شریف نے پہلے سندھ میں دوصوبوں کی بات کرکے انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جس کو عوام نے مسترد کردیا اور اب لاہور ہائی کورٹ سے کالا باغ ڈیم کے حق میں فیصلہ لایا گیا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ بڑی حیرت کی بات ہے کہ میاں برادران جو بھی سوچتے ہیں عدلیہ وہ فیصلہ دے دیتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت حکم امتناع پر چل رہی ہے، ضمنی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی اور اس دھاندلی کا سہرا نواز لیگ کے سر جاتا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ن لیگ کو پنجاب میں عبرت ناک شکست دے گی۔
Load Next Story