امریکابھاشاڈیم کے لیے 20کروڑ ڈالر امداد فراہم کریگاعبدالحفیظ شیخ
دیامربھاشاڈیم پر لاگت کاتخمینہ10ارب ڈالر ہے اورامریکااس منصوبے پرابتدائی کام کے لیے20 کروڑ ڈالر فراہم کریگا
وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ امریکانے اربوںڈالرکے دیامربھاشاڈیم منصوبے کیلیے مالی امدادفراہم کرنے کاوعدہ کیاہے۔
دیامربھاشاڈیم پر لاگت کاتخمینہ10ارب ڈالر ہے اورامریکااس منصوبے پرابتدائی کام کے لیے20 کروڑ ڈالر فراہم کریگا۔انھوں نے اس تاثر کی تردید کی کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس منصوبے کیلیے فنڈزفراہم کرنے سے انکارکیا ہے۔
یہ منصوبہ8سے10سال کی مدت میں مکمل ہونیکی توقع ہے، امریکااور ایشیائی ترقیاتی بینک اسکی فزیبلٹی اسٹڈی، سروے اور کنسورشیم کی تشکیل کیلیے فنڈزفراہم کرینگے،ڈیم کیلیے زمینی سروے کی تکمیل، فزیبلٹی اور زمین پاکستان حاصل کریگا۔ وہ امریکی حکام سے متعددملاقاتوں کے بعدامریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔اس موقع پرامریکامیں پاکستان کی سفیرشیری رحمان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔