لودھا کمیشن کا معاملہ آئی سی سی کا بھارتی بورڈ کی مدد سے انکار

بی سی سی آئی نے کونسل سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کیخلاف نوٹس لے اور کرکٹ معاملات میں حکومتی مداخلت پر وارننگ جاری کرے

بی سی سی آئی نے کونسل سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کیخلاف نوٹس لے اور کرکٹ معاملات میں حکومتی مداخلت پر وارننگ جاری کرے۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی نے لودھا کمیشن کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کی اپنے پیچھے چھپنے کی کوشش ناکام بنا دی۔


سپریم کورٹ کی جانب سے سفارشات کے لازمی نفاذ کا حکم آنے کے بعد بی سی سی آئی نے کونسل سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کے خلاف نوٹس لے اور کرکٹ معاملات میں حکومتی مداخلت پر وارننگ جاری کرے، جس طرح اس نے سری لنکا اور نیپال کو حکومتوں کو مداخلت پر سخت پیغام دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے ہے کہ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے کہا ہ وہ اس وقت تک اس معاملے پر کوئی بھی ایکشن نہیں لے سکتا جب تک بورڈ یا اس سے منسلک ایسوسی ایشنز میں سے کوئی خود ہی شکایت نہ کرے۔
Load Next Story