جونئیر باکسنگ سندھ اے کے 4 باکسرز کی فائنل میں رسائی
46 کلو گرام سیمی فائنل مقابلے میں بلوچستان کے بشیر احمد نے محمد فاروق کو شکست دے دی، یوتھ سیمی فائنلز بھی مکمل
یوتھ کیٹیگری میں 49کے جی میں پنجاب کے انس خان نے سندھ بی کے عبید کو 4-1 سے زیر کیا۔ فوٹو: فائل
آل پاکستان حیدر علی یوتھ اینڈ جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ میں جونیئر اور یوتھ کیٹیگری میں سیمی فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا۔
جونیئر میں سندھ اے کے 4، پاک آرمی اور بلوچستان کے 3،3جبکہ خیبرپختونخواکے 2 باکسرز نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی،یوتھ کیٹیگری میں سندھ اے کے 4اور پنجاب کے ایک باکسر نے یہ اعزاز پایا۔ ایونٹ کے دوسرے روز جونیئر کیٹیگری سیمی فائنلزکے 46 کلو گرام مقابلے میں بلوچستان کے بشیر احمد نے خیبرپختونخواکے محمد فاروق کو 5-0 سے ہرایا، اسی ویٹ کے دوسرے مقابلے میں پاک آرمی کے آصف علی نے پنجاب کے فرحان رضا کو 3-2 سے مات دی۔
48 کلو گرام میں سندھ بی کے فیصل علی زخمی ہو گئے جس کی وجہ سے ریفری کو پنجاب کے محمد شعیب سے ان کا جاری مقابلہ روکنا پڑا، سندھ اے کے شعیب سے فائٹ کے پہلے رائونڈ میں پاک آرمی کے مسعود بھی زخمی ہو گئے، جس پر ریفری نے مقابلہ روکتے ہوئے محمد شعیب کو فاتح قرار دیا۔ 50 کلو گرام ویٹ کے پہلے مقابلے میں خیبرپختونخواکے فلک شیر نے سندھ کے عبدالباسط کو 3-2 جبکہ دوسرے مقابلے میں بلوچستان کے نوید احمد نے پاک آرمی کے غلام عباس کو باآسانی 5-0 سے زیر کیا۔ 52 کلو گرام ویٹ کے پہلے مقابلے میں سندھ اے کے ندیم احمد نے خیبر پختونخواکے ابرار حسین کودوسرے رائونڈ میں آئوٹ کلاس کردیا جس پر ریفری نے مقابلہ روک کر ندیم کو فاتح قرار دے دیا۔
اسی ویٹ کے دوسرے مقابلے میں سندھ کے شمس الحق پاک آرمی کے باکسر عرفان علی سے فائٹ جاری نہ رکھ سکے اور دوسرے رائونڈ میں ریٹائر ہوگئے۔54کلو گرام ویٹ میں سندھ اے کے نقیب اللہ سے مقابلے میں خیبرپختونخواکے رمیز حسین تیسرے رائونڈ میں حملے برادشت نہیں کرپائے اور زخمی ہوگئے،ریفری نے مقابلہ روکتے ہوئے نقیب اللہ کو فاتح قرار دیا، اسی ویٹ کے دوسرے مقابلے میں بلوچستان کے عبدالباسط نے پاک آرمی کے محمد شفیق کو 3-2سے شکست دی ۔ 56 کلو گرام کے پہلے مقابلے میں سندھ اے کے فرقان بٹ نے اسلام آباد کے یونس خان کو 3-2 جبکہ دوسرے مقابلے میں آرمی کے محمد اعجاز نے بلوچستان کے امید علی کو 5-0 سے شکست دی ۔
یوتھ کیٹیگری میں 49کے جی میں پنجاب کے انس خان نے سندھ بی کے عبید کو 4-1 سے زیر کیا۔ 52 کلو گرام میں سندھ اے کے حمید حسین نے سندھ بی کے سید اسرار کو 5-0 سے ہرایا۔64 کلو گرام میں سندھ اے کے عامر خان نے اسلام آباد کے محمت کو پہلے رائونڈ میں آئوٹ کلاس کردیا جس پر ریفری نے مقابلہ روک کر عامر کو فاتح قرار دیا۔ 69 کے جی مقابلے میں سندھ اے کے بدر نے اسلام آبادکے امتیازکو 3-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، چیمپئن شپ کے فیصلہ کن معرکے ہفتے کو ہوںگے۔ یاد رہے کہ حیدرآباد ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت اور ایس بی اے کے زیرتعاون ایونٹ پکا قلعہ باکسنگ ایرینا میں منعقد ہو رہا ہے۔