دوڑپولیس کا سماج دشمنوں کیخلاف آپریشن7 ملزمان گرفتار
گھر میں ڈکیتی کا اہم ملزم گرفتار،موٹرسائیکلیں چھیننے والے 3 ڈاکو بھی پکڑ لیے
ایس ایچ او نے بتایا کہ ڈکیتی میں ملوث ایک اہم ملزم مختیار ملاح کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت ڈکیتی والے گھر کی خواتین نے کر لی ہے. فوٹو: فائل
دوڑ پولیس کے منشیات کے اڈوں سمیت مختلف مقامات پر چھاپے، گھروں میں ڈکیتی کے اہم ملزم سمیت 7 افراد گرفتار، 6 سے زائد مقدمات درج، 3 موٹر سائیکلیں، سیکڑوں لیٹر کچی شراب پکڑنے کا دعویٰ۔
تفصیلات کے مطابق دوڑ میں ایک ہی رات میں 2 وارداتوں میں لاکھوں روپے لوٹنے کے بعد نئے ایس ایچ او عنایت علی قریشی نے شہر اور نواحی علاقوں میں منشیات کے اڈوں اورمختلف مقامات پر چھاپے مار کر 7 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے سیکڑوں لیٹر شراب، 3 موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایچ او نے بتایا کہ ڈکیتی میں ملوث ایک اہم ملزم مختیار ملاح کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت ڈکیتی والے گھر کی خواتین نے کر لی ہے، جبکہ دیگر کارروائیوں میں ایک ملزم جاوید مری کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ایک شہری زبیر اکرام سے موٹر سائیکل چھیننے والے 3 ملزمان اصغر بروہی، دوست علی اور سومر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور چھینی ہوئیں 3 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ منشیات کے اڈوں پر چھاپوں کے دوران راشد، پرویز، نثار اور وقار چانڈیوکوگرفتارکر کے ان سے 500 لیٹر کچی شراب اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف 6 سے زائد مقدمات قائم کیے گئے ہیں، ایس ایس پی نوابشاہ کے حکم پر شہر میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کر نے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، جن کے نتائج عوام کے سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس میں بھی کالی بھیڑیں موجود ہیں، جو ادارے کی بدنامی کا باعث ہیں، مگر پولیس ڈپارٹمنٹ کی اکثریت فرض شناس اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور شہری بلاخوف و خطر ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔