مذہبی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے
حکمراں عوام کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کریں، سنی تحریک، اہلسنت والجماعت
کراچی و ملک کے دیگر حصوں میں مذہبی رہنمائوں کی ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف سنی تحریک، اہلسنت والجماعت اور شیعہ علما کونسل کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
حیدرآباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ٹارگٹ کلنگ اور کارکنوںکی گرفتاریوں کیخلاف سنی تحریک اور اہلسنت والجماعت نے پریس کلب کے سامنے علیحدہ، علیحدہ احتجاجی مظاہرے کیے جن میں شریک رہنماء اور کارکن بینزر اور پلے کارڈز اٹھائے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعریلگا رہے تھے۔
نور احمد قاسمی، عابد قادری، مولانا عبداﷲ سندھی، مولانا عبدالصمد حیدری ودیگر مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، سیکیورٹی ادارے شہریوں کے تحفظ کے بجائے وی آئی پیزکی حفاظت پر مامور ہیں اور دہشت گرد روزانہ بے گناہوں کا قتل عام کررہے ہیں اور انھیں کوئی روکنے والا نہیں، حکمراں بیان بازی اور دعوے کرنے کے بجائے عوام کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کریں۔
انھوں نے خیرپور میں صوبائی رہنما پریل شاہ کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کی اورکہا کہ کارکنان کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے اگر حالات خراب ہوئے تو اس کی تمام تر ذمے داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ دوسری جانب شیعہ علما کونسل نے اہل تشیع افرادکی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف قدم گاہ مولا علیؓ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مولانا آغا محمد قمبرانی، مصطفیٰ حیدری و دیگر نے کہا کہ کراچی،کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں میں منظم سازش کے تحت شیعہ افراد کو ٹارگٹ کیاجارہا ہے۔ اس موقع پر پیش کیگئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے فوجی آپریشن کیا جائے۔