بجلی چوری میں بھی مافیا ملوث ہےقائمہ کمیٹی سینیٹ

ہریونٹ پر45 فیصد نقصان،پنجاب میں ٹیوب ویلزوالوں نے کنڈے ڈال رکھے ہیں، واپڈا

ہریونٹ پر45 فیصد نقصان،پنجاب میں ٹیوب ویلزوالوں نے کنڈے ڈال رکھے ہیں، واپڈا فوٹو فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں سینیٹر زاہد خان کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت پانی وبجلی اور واپڈا نے کمیٹی کوبتایا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاوور پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے ایک ارب ڈالرکے فنڈزکی فوری ضرورت ہے۔

ہم اس رقم کی تلاش میں ڈونرز کے پاس جارہے ہیں مگرکوئی پیسہ دینے کو تیار نہیں ہے یہ پیسے نہ ملے تو نیلم جہلم کا منصوبہ 2016 تک بھی مکمل نہیں ہوسکتا۔بجلی کے ہر یونٹ پر پینتالیس فیصد نقصان ہو رہا ہے، پشاور میں فیڈرز سے پچاسی فیصد بجلی چوری ہورہی ہے جبکہ پنجاب میں بھی ٹیوب ویلزوالوں نے کنڈے ڈال رکھے ہیں، بجلی چوری میں بھی مافیا ملوث ہے۔کمیٹی کو وزارت پانی و بجلی کے خصوصی سیکریٹری حمایت اللہ خان اور چیرمین واپڈا راغب شاہ نے بتایا کرم تنگی ڈیم کے حوالے سے معاملات طے کرلیے گئے ہی

ں۔یہ منصوبہ انسٹھ ارب روپے سے مکمل ہو گا اور دس کروڑ ڈالر امریکا فراہم کرے گا۔ اس منصوبے کے لیے فاٹا ، یوایس ایڈ اور واپڈا میں معاہدہ طے پاگیا ہے منصوبے سے متاثرہ افراد کو زمین کے پیسے دینے کے لیے منصوبہ بندی کمیشن نے پچاس کروڑ روپے ابھی تک جاری نہیں کیے جس پر کمیٹی نے وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کمیشن کے حکام کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا، خصوصی سیکریٹری نے یہ بھی بتایا کہ داسو ڈیم پراسٹڈی مارچ دوہزار تیرہ میں مکمل ہو گی۔




ڈیم سے چارہزارتین سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی اس منصوبے کی لاگت چھ ارب ڈالر ہے عالمی بینک نے اس ڈیم کو مراحل میں مکمل کرنے کی تجویزدی ہے اوربینک اس کے لیے ساڑھے تین ارب ڈالر دے گا جس پر ہم نے اسے فیزز میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مکمل کرنا چاہتے ہیں مگرفنڈز نہیں ہیں۔ ٹنل بورنگ مشین کی پانچ ارب کی ادائیگی کرنی ہے اس لیے مشین کوآپریشنل نہیں کرسکتے۔ بھاشا ڈیم کوچلانے کے لیے ساڑھے چودہ ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

2009سے یہ ڈیم تیار کرکے پھررہے ہیں مگراج تک اس کے لیے باہر سے ایک پیسہ بھی نہیں ملا نیلم جہلم کو مکمل کرنے کے لیے عوام سے ٹیکس لے رہے ہیں۔ کمیٹی نے نیلم جہلم منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے سب کمیٹی بنا دی ۔اس موقع پر حمایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ گولن گول منصوبہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔کمیٹی نے پاوور سیکٹر کے ملازمین کے بچوں کو کوٹے میں ترجیح دینے، پشاور میں اراکین پارلیمنٹ کی بجلی سے متعلق اسکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔
Load Next Story