سی این جی کا مسئلہ 17دسمبر تک حل ہو جائیگا ہر سال16ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے چیئر مین اوگرا
گیس چوری کا16ارب روپے کاتخمینہ صارفین کومنتقل کرنے کی سفارش مستردکردی گئی ہے ،سعید احمد خان،میڈیا کو بریفنگ
سال2010-11میں ساڑھے9ارب روپے کی گیس چوری ہوئی،قیمتوں کے مسئلے پرتمام اسٹیک ہولڈرزسے دوبارہ ملاقاتیں کی جائینگی فوٹو: فائل
چیئرمین اوگراسعید احمد خان نے کہاہے ملک بھرمیں سی این جی کی قیمتوں کا مسئلہ 17 دسمبرتک حل کرلیاجائے گا.
اربوں روپے کی گیس چوری ہوجاتی ہے،رواں مالی سال گیس چوری کاتخمینہ ساڑھے16ارب ہے جس کی قیمت صارفین کومنتقل کرنے کی سفارش مستردکردی گئی ہے۔میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سوئی نادرن اورسوئی سدرن نے رواں مالی سال کیلیے16 ارب50کروڑ روپے گیس چوری کی مدمیں صارفین پرمنتقل کرنیکی درخواست کی جومستردکردی گئی ہے.
گزشتہ مالی سال ان کمپنیوں نے مجموعی طور پر تقریباً 10 ارب روپے گیس چوری کی مدمیں صارفین تک منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور نہیں کی گئی۔انھوں نے بتایاکہ مالی سال 2010-11 میں ساڑھے9ارب روپے کی گیس چوری ہوئی،سی این جی قیمتوں کے تعین میں اوگرانے اپنی ذمے داریاں پوری کیں.
تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعدریجن ون میں72روپے20پیسے جبکہ ریجن ٹومیں63روپے76پیسے فی کلو سی این جی کی قیمت کیلیے وزارت پٹرولیم سے پالیسی گائیڈلائن مانگی تھی جواب تک نہیں ملی۔انھوں نے کہاکہ سی این جی قیمتوںکامسئلہ حل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزسے دوبارہ ملاقاتوں کاسلسلہ شروع کیاجائیگا۔