آئندہ الیکشن کا نتیجہ پنجاب کے عوام نے ضمنی انتخاب میں بتادیا مشاہد اللہ
ہمارا کراچی کے عوام کے ساتھ رابطہ صرف الیکشن کے دنوںمیں نہیں بلکہ ہر روز ہوتا ہے، حیدر رضوی
ملک میں تحفظ نام کی کوئی چیز نہیں، ڈاکٹر عارف علوی، پروگرام ’’ٹو دی پوائنٹ‘‘ میں گفتگو فوٹو: فائل
مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن کا نتیجہ کیا ہو گا اس کا اشارہ تین دن پہلے پنجاب کے عوام نے دیدیا ہے۔
غیر فطری اتحاد تحلیل ہو گیا ، انھوں نے شکست تسلیم نہیں کی اور یہ بوکھلا گئے ہیں۔ انھیں آئندہ بھی شکست ہو گی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ٹو دی پوائنٹ'' کے میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ یہ جنوبی پنجاب ،جنوبی پنجاب کرتے تھے، انھوں نے چیچہ وطنی میں صرف دس ہزار ووٹ لیے ہیں۔ عالمی اداروں نے انہیں کرپٹ قرار دیا ہے۔ کراچی میں آٹھ ہزار بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں اس کا جواب کون دے گا؟۔ یہ تو بے نظیر بھٹو کے مزار کے پیسے بھی کھا گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے کراچی میں ہمیشہ سیٹیں جیتیں ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ اگر پاکستان میں ایشوز کی بنیاد پر سیاست ہوتی تو صورتحال مختلف ہوتی اور قیام پاکستان سے لے کر اب تک جو کچھ ہو رہا ہے وہ نہ ہوتا۔ اگلے انتخابات میں اصل میدان پنجاب میں سجے گا اور مسلم لیگ ن کو بہت محنت کرنا ہو گی۔ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جس کا کراچی کے عوام کے ساتھ رابطہ صرف الیکشن کے دنوںمیں نہیں بلکہ ہر روز ہوتا ہے۔ کراچی کے عوام باشعور ہیں۔ وہاں کے ووٹر صورتحال کی پوری سوجھ بوجھ رکھتے ہیں۔
ہم ان کو الیکشن میں جا کر نہیں سمجھاتے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے سامنے کچھ لوگوں کے عزائم اور ان کے بیانات رکھیں گے اور آپ کو عوام کی رائے الیکشن میں مل جائے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکڑ عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک میں تحفظ نام کی کوئی چیز نہیں، اگر تحفظ ہوگا تو معیشت بہتر ہو جائے گی۔ کراچی کے حالات ٹھیک کرنے کے لیے وہاں گواہوں کو تحفظ دیا جائے۔