مسائل کے باوجود غیرملکی سرمایہ کاری خوش آئند ہے گورنر
پیپلزپارٹی اورمتحدہ سمیت تمام اتحادی جماعتوں میں مکمل ہم آہنگی...
کراچی :گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان گورنر ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ،وفاقی وزیر بابر غوری بھی موجود ہیں (فوٹو ایکسپریس)
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ درپیش مسائل اورصورتحال کے باوجود پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا رجحان خوش آئند ہے، دورہ برطانیہ میں مفاہمت کی چار یادداشتوں کے نتیجے میں2 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری سے نہ صرف سندھ کی ترقی میں اضافہ ہوگا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا،سندھ کو گذشتہ چند برسوں سے نظر انداز کرنے والا عالمی بینک بھی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے،
پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے مابین مکمل ہم آہنگی موجود ہے ، کراچی میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیےK-4 اور S-3 کے منصوبوں پر خصوصی توجہ ہے ، قیام امن اور بھتہ خوری کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وہ پیر کو گورنر ہائوس میں اپنے دورہ برطانیہ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سینیٹر بابر خان غوری،سنئیر وزیر پیرمظہر الحق ، صوبائی وزراء رضا ہارون ، عادل صدیقی، ڈاکٹر صغیر احمد ،کمشنر کراچی روشن علی شیخ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید ، چیئرمین کے پی ٹی احمد کمال حیات ، ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید اور این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر ابوالکلام سمیت دیگر موجود تھے ۔
گورنر نے بتایا کہ دورہ برطانیہ میں وفد کے ارکان لندن ، اسکاٹ لینڈ ، گلاسگو ، بریڈ فورڈ گئے اور برطانوی سرمایہ کاروں ، بزنس گروپس ، سیاسی ، سماجی و مذہبی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں ۔ گورنر کے ہمراہ وفاقی وصوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جبکہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمش الحسن بھی ان پروگرامز میں موجود رہے ۔
گورنر نے کہاکہ دورے کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موجودہ سماجی و معاشی اور ثقا فتی روابط کو آگے بڑھانے کے علاوہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون ، کراچی کے لیے توانائی کے شعبے اور واٹر ڈی سیلینیشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقعوں کو عملی صورت دینا تھا ۔گلاسگو کونسل میں ایک شہری استقبالیہ کے موقع پر پورٹ قاسم اتھارٹی ( پی کیو اے ) ، کراچی پورٹ ٹرسٹ ( کے پی ٹی ) ، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی ) اور کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ ( کے ڈبلیو اینڈ ایس بی ) اور کک کنسلٹنگ ( یوکے ) لمیٹڈ اور اس کے بین الاقوامی پارٹنر ز کے درمیان مفاہمت کی چار یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
مزید برآں ۔یونیورسٹی آف سٹریتھکلائیڈ اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجیئرنگ ٹیکنالوجی اور مہران یونیورسٹی آف انجیئرنگ کے درمیان انجیئرنگ کے شعبوں میں اشتراک کے لیے مفاہمت کی دو یاددا شتوں پر دستخط کیے گئے ۔ گورنر نے بریڈ فورڈ میں'' پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری'' سے متعلق رائونڈٹیبل پروگرام میںکلیدی خطاب بھی کیا۔ گورنر نے وزراء کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے بھی ملاقات کی اور دورہ برطانیہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسکاٹ لینڈ میں گورنر سے اسکاٹش کیبنٹ سیکریٹری برائے جسٹس Kenny Mac Askill اور وزیر برائے چلڈرن اینڈینگ پیپل(People) Aileen Campbell سے خصوصی ملاقات ہوئی ،
ملاقات میں انسانی حقوق، خواتین ، نوجوانوںو بچوں سے متعلق قوانین ، لیگل ایڈ، انصاف کی فراہمی سے متعلق امور، سماجی خدمات سمیت اہمیت کے حامل مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا، گورنر نے صوبائی وزراء کے ہمراہ چرچ آف اسکاٹ لینڈ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر اظہار اخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر بابر خان غوری نے کہا کہ کے پی ٹی اور پورٹ قاسم کے معاہدوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ پیر مظہر الحق نے کہا کہ دورہ برطانیہ میں ہونے والے معاہدوں کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے ،رضا ہارون نے کہا کہ دورے میں پاکستان کے منفی تاثر کو زائل کرنے کی کوشش کی گئی۔