شریعت کورٹ میں مجرم کی اپیل مستردقید کی سزا برقرار

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کاشف ابڑوکو 14اور ساتھیوں کو 6،6 سال قید سنادی.

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کاشف ابڑوکو 14اور ساتھیوں کو 6،6 سال قید سنادی. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
چیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ آغا رفیق احمد نے ڈکیتی کے الزام میں سزا یافتہ مجرم یاروکی جانب سے ماتحت عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی اور5 برس قید 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی ہے۔

ملزم کو مقامی سیشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پرسزا سنائی تھی ملزم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی استغاثہ کے مطابق ملزم نے مقامی جیولرز کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے تھے اسکے دو ساتھی فرار ہوگئے تھے جبکہ ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیاتھا، دریں اثنا انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات رکھنے کے الزام میں ملوث ملزم کاشف علی ابڑو کو جرم ثابت ہونے پر 14برس قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے،ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک برس جیل میں رہنا ہوگا۔




مقدمے میں ملوث غلام حیدر اور عبدالغفارکو 6، 6 برس قید اور فی کس ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے،دونوں ملزمان کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ جیل میں رہنا ہوگا استغاثہ کے مطابق سی آئی ڈی نے24 فروری کو گلشن اقبال کے علاقے سے گرفتار کر کے مجرم کاشف ابڑو سے 5 کلو جبکہ غلام حیدر اور عبدالغفار سے ایک ایک کلو چرس برآمد کی تھی۔

 
Load Next Story