دیربالاغیررجسٹرڈمدارس کو31دسمبرکی ڈیڈلائن

گرینڈجرگہ میں دینی مدارس پرقومی پرچم لہرانے اورطلبہ سے ترانہ پڑھانے پراتفاق

2 ماہ میں اسلحہ جمع نہ کرانے پرگھرنذرآتش کردیے جائیں گے،بریگیڈیئرظہرملک. فوٹو: فائل

دیر بالا میں یکم جنوری 2013ء سے غیر رجسٹرڈ دینی مدارس کیخلاف کارروائی پر اتفاق کر لیا گیا۔

تمام مدارس پر قومی پرچم لہرانے سمیت روزانہ مدرسے کے طلبہ سے قومی ترانہ پڑھایا جائیگا فیصلے سے انحراف کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اس بات کا فیصلہ دیر بالا میں پاک فوج کے ہیڈکوارٹر میں پاک فوج اور گرینڈ جرگہ قومی مشران کے درمیان منعقدہ اجلاس میں مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

اس موقع پر قومی مشران، سابق صوبائی وزیر ملک جہان زیب، ایم پی اے محمدانور خان ایڈووکیٹ، صاحبزادہ فصیح اللہ، انعام اللہ خان ایڈووکیٹ، ملک محمد عسی اور جہانزیب کوہستانی شامل تھے جبکہ انتظامیہ سے ڈی سی او محمد علی شاہ، ڈی پی او احسان اللہ اور پاک فوج کے بریگیڈیئر ظہر ملک نے شرکت کی۔




جر گہ سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر ظہر ملک نے کہا کہ31دسمبر 2012ء تک وفاق سے رجسٹرڈ نہ ہونیوالے دیر بالا کے تمام مدارس کے خلاف کارروائی کی جائے گی انھوں نے کہا کہ رجسٹرڈ مدارس پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے اور مدرسے کے طلبہ سے ہر روز صبح قومی ترانہ پڑھایا جائیگا۔

انھوں نے جرگہ مشران پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ ڈیڈلائن کے بعد ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انھوں نے یہ بھی کہا کہ لواری ٹنل این ایچ اے کے پاس ہے اس میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی دخل مداخلت نہیں انھوں نے جرگہ مشران سے کہا کہ دو ماہ کے اندر اندر بھاری اسلحہ فورسز کے پاس جمع کرایاجائے اور مقررہ مہلت کے بعد جن کے گھروں میں اسلحہ برآمد ہوا انکے گھر نذرآتش کر دیے جائیں گے اس موقع پر جرگہ مشران نے کہا کہ پاک فوج و انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Load Next Story