پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں کومبنگ آپریشن
کومبنگ آپریشن کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقے گیاندری میں کیا گیا۔
کومبنگ آپریشن کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقے گیاندری میں کیا گیا۔ فوٹو: فائل
پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک جب کہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے گیانداری میں کومبنگ آپریشن میں متعدد فراریوں اور دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ کومبنگ آپریشن کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقے گیاندری میں کیا گیا۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا 12 زخمیوں سمیت 37 فراری دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ دہشتگرد ٹرینوں اور بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائنوں کودھماکوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ عید کے بعد جنوبی پنجاب میں چھوٹو گینگ کی باقیات کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ رینجرز انٹیلی جنس کی بنیاد پر دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر آپریشن کرے گی۔ مدارس کا آڈٹ بھی پنجاب میں جاری کومبنگ آپریشن کا حصہ ہے۔
پولیس اور حساس ادارے مل کر مدارس کے مالی معاملات، نصاب اور طلبا کے بارے میں جانچ پڑتال کریں گے۔ پنجاب میں رینجرز آپریشن کے لیے سفارشات تیار کر لی گئیں، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ریاست کی رٹ کا نفاذ انتہائی ضروری ہے۔ یہ علاقے دہشت گردوں، جرائم پیشہ گینگز اور بلوچستان میں دہشت گردی اور شرپسندی کی کارروائی کرنے والوں کے لیے محفوظ جنت کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔
پاکستان کو دہشت گردی اور جرائم سے پاک کرنے کے لیے ہر اس علاقے میں آپریشن کیا جانا چاہیے جہاں جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ان کے فنانسرز کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہیے اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کا مسئلہ ہے۔