حکومت اہلسنت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے
150سے زائد جنازے اٹھا کر بھی صبر کا درس دیا، اورنگزیب فاروقی اور دیگر.
اہلسنت جماعتوں کی جانب سے سندھ بھر میں یوم احتجاج، مظاہرے کیے گئے. فوٹو: فائل
کراچی میں اہلسنت کی پے در پے ٹارگٹ کلنگ ،قاتلوں کی عدم گرفتاری اور حکومتی جانبدارنہ رویے کیخلاف اہلسنت جماعتوں کی جانب سے جمعہ کو سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا گیا اور نماز جمعہ کے بعدکراچی سمیت سندھ بھر میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
نماز جمعہ کے بعد کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے رہنماؤں علامہ اورنگزیب فاروقی ، مولانا تاج محمد حنفی، ڈاکٹر محمد فیاض، سنی علما کونسل کے صدر علامہ ابو سعود اور دیگر نے کہاکہ کراچی کو اہلسنت کیلیے مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے، حکومت اہلسنت عوام کو تحفظ دینے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے ۔
آئے روز شہر میں اہلسنت علما ،طلبا ،کارکنان اورمختلف طبقات اور جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اہلسنت عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف بے گناہ اہلسنت عوام کے گھروں پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے چھاپے مارے جارہے ہیں،رواں سال 150سے زائد کارکنان کے جنازے اٹھا کر بھی ہم نے ہمیشہ صبر کا درس دیا ہے۔
اگر اہلسنت نے صبر کا دامن چھوڑا تو حالات کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمے داری حکومت پر ہوگی، اہلسنت کی نسل کشی پر چیف جسٹس آف پاکستان ازخود نوٹس لیں،آئے روز اہلسنت کے قتل عام ،قاتلوں کی عدم گرفتاری اور حکومتی جانبدارانہ رویے کیخلاف 11جنوری کراچی سے اسلام آباد اہلسنت و الجماعت لانگ مارچ کرے گی۔