سندھ بھرمیں سرکاری اراضی کے سروے کا کام شروع

5مرکزی اور 27 ضلعی کمیٹیاں تشکیل،رپورٹ حکومت سندھ کو پیش کریں گی.

5مرکزی اور 27 ضلعی کمیٹیاں تشکیل،رپورٹ حکومت سندھ کو پیش کریں گی. فوٹو: فائل

لاہور:
سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری اراضی کے سروے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سروے کیلیے حکومت سندھ نے5مرکزی اور 27 ضلعی کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں، یہ کمیٹیاں تین ہفتوں میں سروے کا کام مکمل کرکے اپنی رپورٹ حکومت سندھ کو پیش کریں گی، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حکومت سندھ کی ہدایت پر بورڈ آف ریونیو نے سندھ بھر میں سرکاری اراضی کے سروے کیلیے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میر پور خاص ڈویژنز کے کمشنرز کی سربراہی میں 5مرکزی ٹیمیں جبکہ کراچی کے5اضلاع سمیت صوبہ بھر کے دیگر22 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں ضلعی کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔




ان ٹیموں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ 3 ہفتوں میں اپنی رپورٹ تیار کریںاور اس رپورٹ میں سرکاری اراضی پر قائم عمارتوں اور تجاوزات سے متعلق آگاہ کیا جائے، ہر ضلعی کمیٹی کے ساتھ سروے افسران بھی شامل ہیں، ان کمیٹیوں کو نقشے اور دیگر ریکارڈ بھی فراہم کیا گیا ہے، کراچی میں سروے کے کام کا آغاز ضلع ملیر سے کیا گیا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی ٹیموں نے کام کا آغاز کردیا ہے۔
Load Next Story