بینک ڈکیتیوں میں ملوث خاتون سمیت 3ملزمان گرفتار
ایک ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلیے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، اسلحہ، زیورات بھی برآمد.
گلستان جوہر : ایس آئی یو کے ہاتھوں گرفتار ملزمان جبکہ دوسری جانب ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور زیورات۔ فوٹو: ایکسپریس
MULTAN/BAHAWALPUR:
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے گلستان جو ہر میں رہائشی فلیٹ پر چھاپہ مار کر بینک اور گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث ایک خاتون ملزمہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل فون ، طلائی زیورات اور دیگر لوٹا ہوا سامان آمد کر لیا۔
جبکہ ایک ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بینک اور گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث گرفتار ملزم تو قیر کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر گلستان جو ہر کے علاقے بلاک12 مدرسہ اشرف المدارس کے قریب پہلوان گوٹھ میں رہائشی فلیٹ اجمیر پرائڈ کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ نمبر C-404 پر چھاپہ مارا تو فلیٹ میں موجود خاتون ملزمہ صائمہ سمیت 3ملزمان نے فیلٹ کے ایک کمرے کے عقب میں بنی ہوئی کھڑکی سے نکل چھجے سے فرار ہونے کی کوشش کی اورخاتون ملزمہ سمیت2 ملزمان کھڑکی کے راستے برابر والے رہائشی فلیٹ C-405 داخل ہو گئے اور فلیٹ میں موجود ایک معمر شخص یر غمال بنالیا۔
جبکہ ایک ملزم نے فرار ہونے کی کوشش میں چوتھی منزل واقع فلیٹ کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی اور سر کے بل نیچے گر کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا،پولیس پارٹی نے دونوں فلیٹوں کا گھیرائوں کر کے ایک خاتون ملزم صائمہ اور2ملزمان دانش ولد قیصر علی اور ارشدعرف جاوید کو گرفتار کر لیا،ایس آئی یو پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے2 موبائل فون 7موبائل سمز ،دستی گھڑیاں ، طلائی زیورات ، چوڑیاں ، کڑے، انگوٹھیاں ، پرس اور 3 ٹی ٹی پستول برآمد کر لیں۔
ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم نذیر اور گرفتار خاتون ملزمہ صائمہ ، ملزم دانش اور ملزم ارشد متعدد بینک ڈکیتیوں اورگھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث ہیں، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم دانش ولد قیصر گزشتہ دنوں جیکسن تھانے کی حدود میں ہونے والی19لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی میں بھی ملوث ہے جبکہ گرفتار ہونے والا دوسرا ملزم ارشد عرف جائوید اس قبل بھی کئی مرتبہ گرفتار ہو کرجیل جا چکا ہے اور حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔