ٹی 20 اسکواڈ عرب صحراؤں کی طرف اڑان بھرنے کیلیے تیار
ڈسپلن پر لیکچر کے بعد رات کو دبئی روانگی طے، ٹیم کلچر کو پروان چڑھانا ہوگا، منیجر
ویسٹ انڈین پلیئرزنے بولنگ، بیٹنگ اورفیلڈنگ پریکٹس سے لہو گرمایا،کپتان نے میزبان ٹیم کے ساتھ سخت گرم موسم کوبھی چیلنج قراردیدیا،نوجوانوں سے توقعات وابستہ۔ فوٹو: فائل
WASHINGTON DC:
قومی ٹوئنٹی20 کرکٹ اسکواڈ عرب صحراؤں کی طرف اڑان بھرنے کیلیے تیار ہے، مختلف شہروں سے آنے والے کھلاڑی ہفتے کونیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرینگے، ڈسپلن پر لیکچر کے بعد رات کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے دبئی روانگی طے ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین یو اے ای میں ٹوئنٹی20سیریز کا آغاز23ستمبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، اگلے روز دونوں ٹیمیں اسی گراؤنڈ پر پھر نبرد آزما ہونگی،آخری مقابلہ 27 ستمبر کو ابوظبی میں شیڈول ہے، منتخب اسکواڈ میں سرفراز احمد ( کپتان )، شرجیل خان، خالد لطیف، بابر اعظم، عمراکمل، شعیب ملک،محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، سعدنسیم، محمد عامر، وہاب ریاض،حسن علی، سہیل تنویر اور رومان رئیس شامل ہیں۔
عید گھر پر گزارنے والے قومی کرکٹرز مختلف شہروں سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرینگے،توقع ہے کہ اپنی شادی کی تقریبات میں مصروف محمد عامر بھی 23 ستمبر کوٹیم جوائن کرلینگے، اسکواڈ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگا، اس سے قبل کھلاڑیوں کو ڈسپلن پر لیکچر دیا جائیگا، انتخاب عالم کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالنے والے ٹیم منیجر وسیم باری نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو میں کہاکہ یواے ای میں پاکستانی کرکٹرز ملک کے سفیر اور عوام کی توقعات کا مرکز ہونگے، سب کو ڈسپلن کی پاسداری کرنا ہوگی۔
مختصر گفتگو میں انھیں میدان کے اندر اور باہر ملکی پرچم سربلند رکھنے کیلیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت دی جائیگی،ان کو بتایا جائیگا کہ انٹرنیشنل سطح پر کسی بھی حریف کیخلاف کامیابی کیلیے انفرادی مہم جوئی کافی نہیں ہوتی، ٹیم کلچر کو پروان چڑھانا پڑتا ہے، تمام کھلاڑی میچور اور اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں،امید ہے کہ مسائل پیدا نہیں ہونگے، اسکواڈ متوازن اور حریف سے بھرپور مقابلے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دریں اثنا دبئی سے نمائندہ ''ایکسپریس'' عبدالرحمان رضا کے مطابق جمعرات کو یو اے ای پہنچنے والی ویسٹ انڈین ٹیم نے گذشتہ روز صبح 10بجے سے ایک بجے تک آئی سی سی اکیڈمی میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس سے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلیے کام کیا، اس دوران شدید گرمی بھی کیریبیئن کرکٹرز کے حوصلے پست نہ کرسکی۔
کوچنگ اسٹاف اسکواڈ میں شامل کارلوس بریتھ ویٹ کپتان، سیموئل بدری، ڈیوائن براوو، جانسن چارلس، آندرے فلیچر، جیسن ہولڈر، ایون لوئس، سنیل نارائن، کیرون پولارڈ، آندرے رسل، مارلن سیموئلز، جیروم ٹیلر،کیڈوک والٹن، نکولس پوران اور روومین پاول کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلیے مفید مشورے دیتا رہا،ہفتے اور اتوار کو بھی مہمان کرکٹرز ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے، پیر کو دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن شیڈول کیے گئے ہیں، کیریبیئنز سہ پہر کو لہو گرمائیں گے، بعد ازاں کوچ یا کپتان کی پریس کانفرنس ہوگی۔
پاکستانی ٹریننگ شام 6 سے 9بجے تک جاری رہے گی،اس سے قبل کوچ یا کپتان کی میڈیا سے بات چیت ہونی ہے،منگل کو میزبان ٹیم 6سے 9بجے تک ٹریننگ کریگی،ویسٹ انڈین کرکٹرز 8بجے شروع ہونے وارم اپ میچ میں ای سی بی الیون کے مقابل ہونگے، بدھ کو بھی مختلف اوقات میں دونوںٹیموں کے ٹریننگ سیشن شیڈول کیے گئے ہیں، جمعرات کو ٹریننگ اور ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوگی، اگلے روز سیریز کا باقاعدہ آغاز ہوجائیگا۔
یاد رہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین نکولس پوران اور روومین پاول کورواں سال کیریبیئن 2016 ایڈیشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ویسٹ انڈین اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے دونوں پر زور دیاکہ سیریز میں اپنا قدرتی کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں،انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے کر مستقبل میں بھی ٹوئنٹی 20فارمیٹ میں حکمرانی برقرار رکھنے کی طرف قدم اٹھایا ہے، انھیں بھی توقعات پر پورا اترتے ہوئے انٹرنیشنل سطح پر طویل عرصے تک اپنی جگہ قائم رکھنے کیلیے محنت کرنا ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ بیرون ملک مقابلے ہونے کی وجہ سے ہوم کراؤڈ اور فیملیز کا اضافی دباؤ بھی نہیں ہوگا، امید ہے کہ ٹیم بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کریگی،بریتھ ویٹ نے کہا کہ رواں سال کے آغاز میں ورلڈ ٹوئنٹی20کی تیاری کیلیے یواے ای آئے تو موسم بہتر تھا، اب خاصی گرمی ہوچکی ہے، پروفیشنل کھلاڑیوں کے طور پر ہمیں اچھی تیاری کرنے کے ساتھ خود کو فٹ رکھنے پر خاص توجہ دینا ہوگی، اچھی پلاننگ اور فٹنس کے ساتھ ہی بہتر کارکردگی ممکن ہوگی،ہمیں حریف ٹیم کے ساتھ سخت موسم کا بھی مقابلہ کرنے کیلیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہنا ہوگا۔