مولاناحسان کے قاتلوں کی گرفتاری سے حقائق سامنے آگئےعباس کمیلی

حکومت دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کرے، مولانا حسان الرشید کے قاتل رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے ہیں, عباس کمیلی.

حکومت دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کرے، مولانا حسان الرشید کے قاتل رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے ہیں, عباس کمیلی. فوٹو : فائل

جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ قاتلوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔


حکومت دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کرے، مولانا حسان الرشید کے قاتل رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے ہیں جن سے حقائق سامنے آگئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سولجربازار میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے سے مولانا اکرام حسین ترمذی، علامہ باقر زیدی، سلمان مجتبیٰ نقوی، شبر رضا، علامہ جعفر رضا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

عباس کمیلی نے کہا کہ اب حکومت اور ریاستی اداروں کو ایکشن لینا ہوگا اور یہ بات اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ شیعہ سنی اور دیگر مسلمانوں کے قتل عام میں تحریک طالبان ہی ملوث ہے، ملک میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے عوام اپنے اصل دشمنوں کو پہچانیں کیونکہ یہاں کوئی شیعہ سنی جھگڑا نہیں ہے بلکہ ایک مخصوص گروہ عوام کو خاک و خون میں نہلا رہا ہے، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یوم شہادت امام زین العابدین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔
Load Next Story