کراچی بار کے صدر محمود الحسن ممبر جوڈیشل کمیشن منتخب ہوگئے

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن ایڈوکیٹ کوا علیٰ عدلیہ میں تقرریوں کے جوڈیشل کمیشن کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن ایڈوکیٹ کوا علیٰ عدلیہ میں تقرریوں کے جوڈیشل کمیشن کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن ایڈوکیٹ کوا علیٰ عدلیہ میں تقرریوں کے جوڈیشل کمیشن کے رکن کی حیثیت سے 2 سال کے لیے منتخب کرلیا گیا۔


ان کا انتخاب سندھ بارکونسل کے 83 ویں اجلاس میں کیاگیا ، ہفتہ کو وائس چیئرمین سندھ بار کونسل غلام محمد عباسی کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں 33 میں سے 30 ارکان نے شرکت کی، جن میں صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو بھی شامل تھے،اجلاس میں متفقہ طور پر محمود الحسن کو جوڈیشل کمیشن کا رکن منتخب کیا گیا ،اس سے قبل شکار پور سے تعلق رکھنے والے لالہ یاسین بابر ایڈووکیٹ کمیشن میں صوبہ سندھ کے وکلا کی نمائندگی کررہے تھے، ان کی مدت مکمل ہوجانے کے بعد محمود الحسن ایڈووکیٹ کو رکن منتخب کیاگیا ہے۔
Load Next Story