پاکستان پر قابض حکمران ٹولہ ملک او رعوام سے مخلص نہیں اکمل لغاری

بدقسمتی سے پاکستان پرقابض حکمران ٹولہ نہ ملک سےمخلص ہے اورنہ عوام سیاورملک میں ہرطرف کرپشن کی فضا قائم ہے,اکمل لغاری.

بدقسمتی سے پاکستان پرقابض حکمران ٹولہ نہ ملک سےمخلص ہے اورنہ عوام سیاورملک میں ہرطرف کرپشن کی فضا قائم ہے,اکمل لغاری. فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما سردارنادر اکمل خان لغاری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان پر قابض حکمران ٹولہ نہ ملک سے مخلص ہے اور نہ عوام سیاورملک میں ہر طرف کرپشن کی فضا قائم ہے۔


ایک طرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تو دوسری جانب لیپ ٹاپ اسکیم کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کرتے ہوئے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے، انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف ہی پاکستان کا مستقبل ہے جو اس ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے ۔
Load Next Story