باراک اوباما مقبولیت کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

معیشت بہتر بنائیں گے، 54 فیصد، بہت اعلیٰ صدر ہیں، 52 فیصد امریکیوں کی رائے.

امریکی شہری صدراوباما کی کارکردگی سے خوش، کانگریس سے مایوس ہیں، سروے۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر باراک اوباما اپنی مقبولیت کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ صدر کی کارکردگی سے خوش اور کانگریس سے مایوس ہیں۔ ایک سروے کے مطابق اس وقت صدر اوباما کی مقبولیت 57 فیصد ہو گئی ہے جو اساما بن لادن کے خلاف کارروائی کے بعد ان کی مقبولیت کی بلند ترین سطح ہے۔




54 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ اوباما اپنی دوسری مدت کے دوران ملک کی معیشت کو بہتر بنائیں گے۔ 37 فیصد کے خیال میں وہ بہت اعلیٰ صدر ہیں۔ 52 فیصد کے مطابق وہ بجٹ کا خسارہ کم نہیں کر سکتے۔ سروے میں 74 فیصد افراد نے کانگریس کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story