مصباح نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ون ڈے میچز کی تعداد بڑھانے کا مشورہ دیدیا

بنیادی مسائل کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ میں گرین شرٹس پیچھے رہ گئے، مصباح الحق

بنیادی مسائل کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ میں گرین شرٹس پیچھے رہ گئے، مصباح الحق. فوٹو: فائل

KARACHI:
مصباح الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ون ڈے میچز کی تعداد بڑھانے کا مشورہ دیدیا، ایک انٹرویو میں ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ملکی سطح پر کرکٹرز کو 20سے 25 فرسٹ کلاس مقابلوں میں شرکت کا موقع ملتا ہے۔


اس کی نسبت ایک روزہ میچز کی تعداد بہت کم ہوتی ہے،50اوورز کے مقابلوں کا صرف ایک ٹورنامنٹ ہوتا ہے،کلب لیول پر بھی زیادہ تر ٹوئنٹی20 میچز کھیلے جاتے ہیں،صلاحیتوں کو نکھارنے کیلیے مسابقتی کرکٹ کی ضرورت ہوتی ہے،اس لیے ایک روزہ میچز کی تعداد بڑھادینی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بنیادی مسائل کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ میں گرین شرٹس پیچھے رہ گئے۔

اس کا ملبہ صرف کپتان پر ڈال دینادرست نہیں، کارکردگی اچھی نہ ہونے کی وجہ سے بار بارتبدیلیاں بھی کرنا پڑتی ہیں، یہ عمل نہ صرف ٹیم بلکہ کھلاڑیوں کیلیے بھی نقصان دہ ہوتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال قطعی مختلف ہے۔
Load Next Story