سلمان فاروقی کووفاقی محتسب کااضافی چارج دیدیا گیا

وزیراعظم سے ملاقات،75ہزارزیرالتوا شکایات نمٹانے کاٹاسک،تنخواہ نہیں لونگا،سلمان فاروقی

وزیراعظم سے ملاقات،75ہزارزیرالتوا شکایات نمٹانے کاٹاسک،تنخواہ نہیں لونگا،سلمان فاروقی۔ فوٹو: این این آئی/فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے صدرمملکت آصف زرداری کے سیکریٹری سلمان فاروقی کووفاق محتسب اعلیٰ کااضافی چارج دے دیاہے۔

سلمان فاروقی نے کہاہے کہ وہ دوماہ کیلیے مشروط خد مات سرانجام دیں گے لیکن اس کی تنخواہ وصول نہیںکریں گے،اے پی پی کے مطابق وزیراعظم نے مذکورہ اقدم وفاقی محتسب میںگذشتہ دوسال سے زیرالتواء شکایات کے ازالے کیلیے کیا۔




وزیراعظم کے میڈیاآفس کے مطابق سلمان فاروقی کی وفاقی محتسب میں اضافی تقرری نئے وفاقی محتسب اعلیٰ کی تقرری تک برقرار رکھی جائیگی جو جلد متوقع ہے۔

آن لائن کے مطابق وزیراعظم سے سلمان فاروقی نے ملاقات کی اوران کو75ہزارزیرالتواء عوامی شکایات کونمٹانے کاٹاسک دے دیا،وزیراعظم ہائوس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے سلمان فاروقی کومبارکبادبھی دی اورانھیں ٹاسک دیاکہ محکمے میں گذشتہ دوسال سے زیر التواء عوامی شکایات کوجلد نمٹایاجائے۔
Load Next Story