کراچی میں فائرنگ متحدہ کے 2 کارکنوں سمیت 6 افراد ہلاک
داؤد چورنگی لانڈھی نارتھ کراچی میں شادی ہال کے قریب فائرنگ سے 3زخمی
داؤد چورنگی لانڈھی نارتھ کراچی میں شادی ہال کے قریب فائرنگ سے 3زخمی۔ فوٹو: فائل
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے 2 کارکنوں سمیت 6 افراد ہلاک اور3 زخمی ہو گئے جبکہ 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود جہانگیر آباد عثمانیہ ویو اپارٹمنٹ کے قریب ایمان شیر مال ہاؤس پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے40 سالہ انتصار علوی ولد نوید علوی ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول رضویہ سوسائٹی جعفریہ امام بارگاہ کے عقب کا رہائشی اور یونین کونسل نمبر ایک کا سابق کونسلر تھا جبکہ متحدہ قومی موومنٹ یونٹ189کا کارکن تھا۔
ناظم آباد کے علاقے گول مارکیٹ ام عائشہ مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل کا رکن 40سالہ عابداقبال ولد محمد اقبال زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ متحدہ قو می موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن عابداقبال کی المناک شہادت پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔
سہراب گوٹھ کے علاقے نور خان گوٹھ کے قریب سندھ کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں جنرل اسٹور پر ایک موٹر سائیکل پر سوار2نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے40 سالہ محمد خورشید ولد محمد افسر ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی پولیس کے مطابق مقتول ایوب گوٹھ کا رہائشی اور واٹر ٹینکر کا کلینر تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق کشمیر سے تھا ۔ نپیئر تھانے کی حدود ساؤتھ نپیئر روڈ صوفی ہوٹل کے قریب وزیر میوزیکل سینٹر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے32 سالہ محمد اقبال خان ولد سعید محمد خان ماتھے پر ایک گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی مقتول مکان نمبر1/142 وائٹ ہاؤس بلاک نمبر 2 میٹروول سائٹ کا رہائشی اور میوزک سینٹر کا مالک تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق مہمند ایجنسی سے تھا۔
بلال کالونی تھانے کے علاقے ناذیہ اسکوائر نیو کراچی سیکٹر 5-M میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے دکاندار 35 سالہ عاطف شاہ نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نجی اسپتال میں دم توڑ دیا ، پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے چلائی گئی گولی آنکھ کے قریب لگی تھی جبکہ اس کا آبائی تعلق صوبہ سرحد سے اور وہ نیو کراچی کے علاقے میں رہائش پذیر تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔ قائد آباد کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ عرفان علی ولد منشاء علی اور17 سالہ بابر علی ولد لیاقت علی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔
شارع نور جہاں کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب دارالسرور شادی ہال کے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 34 سالہ محمد مجید ولد محمد اسلم زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔ گلشن معمار کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی پان کی دکان پر فائرنگ سے دکان کا مالک حاجی گل نواز چنا ولد علی نواز چنا ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ، مقتول اسی علاقے کا رہائشی اور6 بچوں کا باپ تھا جبکہ آبائی تعلق اندرون سندھ قمبر شہداد کوٹ سے تھا ، پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو3 گولیاں ماری گئی تھیں ، پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے3 خول حاصل کر کے قبضے میں لے لیے۔ ملیر کینٹ گیٹ نمبر5سعدی ٹاؤن میمن گوٹھ قبرستان کے قریب جنگل میں جھاڑیوں کے درمیان میں لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
پولیس کے مطابق22 سالہ مغوی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر کے ہاتھ پاؤں باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر پر ایک گولی مار کر ہلاک کیا تھا ، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، مقتول سیاہ رنگ کا شلوار قمیض زیب تن کیے ہوئے تھا جبکہ اس کے بال لمبے لمبے اور چہرے پر ہلکی داڑھی تھی پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی اور ملیر کینٹ تھانے میں سرکاری مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔سائٹ اے کے علاقے مستان کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے پولیس کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے28 سے30 سالہ نوجوان کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، جسم پر بھی کسی قسم کا چوٹ یا گولی کا نشان نہیں ہے ، صورت شکل سے نشے کا عادی بھی نہیں لگتا ، ہلاکت پر اسرار ہے ، پوسٹ مارٹم کے بعد اعضاکیمیکل ایگزمن کے لیے لیباریٹری بھجوا دیے گئے جبکہ ایم ایل او نے رپورٹ ریزرو کر لی ، کیمیکل ایگزامن کی رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کے بارے میں معلوم ہوگا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار ریکسر پل کے نیچے سے ایک شخص کی نالے میں ڈوبی30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا پولیس کے مطابق لاش 2 سے 3 دن پرانی ہے جسم پر گولی کا کوئی نشان نہیں ہے ، لاش پرانی اور پانی میں ڈوبی ہوئی ہونے کے باعث تشدد کے نشانات واضح نہیں ہیں ، ایم ایل او نے پوسٹ مارٹم کے بعد اعضا کیمیکل ایگزامن کے لیے لیباریٹری بھجوا دیے ہیں رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ کے بارے میں معلوم ہوگا ، لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی گئی ہے ۔