10 ارب کے پیکیج پراگلے ماہ سے عمل شروع کر دیا جائیگا گورنرسندھ
جدیدکراچی کیلیے منصوبے بنائیں گے،بلدیاتی قیادت مسائل حل کریگی،جامعہ کراچی میں کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پاکستان اور امریکا کی 45 جامعات کے مابین تعاون جاری ہے، پروفیسر جیمس سی وٹی، اینتھونی ٹرنچنا، پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر فوٹو: فائل
لاہور:
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا د خان نے جامعہ کراچی کے تحت شروع ہونے والی سہ روزہ ''منیجنگ میگاسٹیز 2016'' کانفرنس کاافتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب گورنرہاؤس میں منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں گے شہر کا ماسٹر پلان تیار ہے، جس میں اعداد و شمار کی مدد سے اگر تبدیلی کی ضرورت ہو تو کی جاسکتی ہے، کراچی کے لیے اکتوبر کے وسط سے 10 ارب کے پیکیج پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا جس میں نامکمل منصوبے اور نئے منصوبے لیے جائیں گے تاکہ انھیں عوام کے لیے جلد از جلد فعال کیا جاسکے، انھوں نے کہا کہ بلدیاتی قیادت کو مدد فراہم نہ کرنے کا تاثر درست نہیں کیونکہ حکومت چاہتی ہے کہ بلدیاتی قیادت عوام کے مسائل حل کرے اور اس ضمن میں انھیں ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے جامعات کے مابین قریبی تعاون سے نہ صرف تعلیمی معیار بہتر ہوگا بلکہ سماجی شعبہ میں بھی نمایاں ترقی ہوگی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ، گورنر سندھ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم سید وجاہت علی ، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصراوررئیس کلیہ انتظام وانصرام پروفیسر ڈاکٹرخالد عراقی بھی موجود تھے۔
انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی پارٹنر شپ پروگرام کے تحت مکمل کیے جانے والے منصوبے متعلقہ حکومتوں اور ریاستوں کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہو تے ہیں تعلیم اور تحقیق کے شعبوں سے منسلک افراد کی کاوشوں سے کوئی بھی ملک سماجی اور سیاسی استحکام حاصل کر سکتا ہے جس سے اس کی آئندہ آنے والی نسلوں کو فائدہ حا صل ہو گا سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نت نئی دریافتیں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے ذریعہ ہی ممکن ہیں یہی وجہ ہے کہ اعلیٰ تعلیم ادارے اور جامعات ،ریاستوں اور حکومتوں کے استحکام میں بنیادی کردار اداکرتی ہیں ۔
گورنر سندھ نے صوبہ میں تعلیم کے فروغ اور جامعات کے مابین قریبی رابطہ اور تعاون کے ضمن میں امریکی حکومت ، کراچی میں امریکی قونصل خانہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مدد سے تحقیق کے شعبہ سے منسلک افراد کو نمایاں مدد ملی ہے انھوں نے جامعہ کراچی اور جارج میسن یونیورسٹی ورجینیا امریکا کے مابین 3 سالہ یونیورسٹی پارٹنر شپ پروگرام کے ضمن میں جارج میسن یونیورسٹی کے پروفیسرز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ انھوں نے تین سال کے عرصہ کے دوران جامعہ کراچی کے ریسرچ اسکالر ز کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا کراچی دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے جہاں فراہمی و نکاسی آب ، صحت ،تعلیم ، ٹرانسپورٹ جیسے مسائل موجود ہیں ان مسائل کے جامع اور مستقل حل کے لیے جدید ترین تحقیق کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے دیر پا اور دور رس نتائج کی حامل پالیسیاں تشکیل دی جاسکیں۔
انھوں نے جامعہ کراچی کے اس تحقیقی پروگرام میں ضروری معلومات اور اعداد و شمار فراہم کرنے کے ضمن میں مختلف صوبائی سرکاری محکموں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے باعث درست اعداد و شمار پر مبنی تحقیق میں مدد ملی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جارج میسن یونیورسٹی کے پروفیسر جیمس سی وٹی نے کہا کہ یونیورسٹی پارٹنر شپ پروگرام کے ذریعہ مختلف شعبوں میں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا جبکہ اس پروگرام کے تحت پاکستان اور امریکا کی 45 جامعات کے مابین تعاون جاری ہے انھوں نے کہا کہ تیز رفتار اور درست سمت میں ترقی کے لیے مختلف منصوبوں کے مستند اعداد و شمار بنیادی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں امریکی قونصل خانہ کے کلچرل اتاشی اینتھونی ٹرنچنا نے اس موقع پر کہا کہ جامعات کے مابین تعاون سے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب آنے میں مدد ملے گی ۔
انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں پاکستانی جامعات کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ جامعہ کراچی تحقیق کے شعبہ میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور اس کے ریسرچ اسکالرز کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں انھوں نے کہاکہ پاک امریکی جامعات کے مابین قریبی تعاون سے اساتذہ اور طالب علموں کو یکساں طور پر فائدہ ہو گا دریں اثناء تقریب کے اختتام پرذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مسائل اور سہولیات میں بہت زیادہ گیپ ہے جس کو پُر کرنے کے لیے ایک موئثر حکمت عملی اور درست طور پر حاصل شدہ اعداد و شما ر کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے کراچی میں کئی ادارے کام کررہے ہیں جن کے درمیان موئثر رابطہ اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے تاکہ شہر کے مسائل جلد از جلد حل کیے جاسکیں اس عمل میں منتخب بلدیاتی قیادت کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔