انڈر18ہاکی پاکستان نے اومان کے ارمان ٹھنڈے کردیے
اختتامی مقابلے میں 8-3 کے بڑے مارجن سے فتح یاب، علی عزیزنے 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی
اختتامی مقابلے میں 8-3 کے بڑے مارجن سے فتحیاب، علی عزیزنے 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی، چار میچز کی سیریز میزبان نے 3-0 سے اپنے نام کرلی فوٹو: فائل
پاکستان نے اومان کے ارمان ٹھنڈے کرتے ہوئے 4 ٹیسٹ میچزکی سیریز 3-0 سے جیت لی، آخری مقابلے میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو 8-3 کے بڑے مارجن سے ٹھکانے لگایا، فاتح ٹیم کے علی عزیز نے 2 بار گیند کو جال کا راستہ دکھایا، عدیل لطیف، جنید منظور، خیر اللہ، افراز، عبداللہ بابر اوربابر نے ایک ایک گول کیا۔
ناکام سائیڈ کی طرف سے راشد حمید 2 اور عدنان عبداللہ ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوپائے، ادھر قومی ٹیم منیجر کامران اشرف کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اومان کے خلاف عمدہ کارکردگی سے حوصلے بلند ہوگئے، پلیئرز ایشیا کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ بنگلہ دیش میں شیڈول انڈر18 ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان اور اومان کی 4 میچزکی ٹیسٹ سیریز ختم ہوگئی، مقابلوں کے دوران گرین شرٹس نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے سیریز3-0 سے اپنے نام کرلی، پہلا میچ 2-2گول سے برابری پر ختم ہوا تھا۔ گذشتہ روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے مہمان سائیڈ کو 3 کے مقابلے میں 8گول سے شکست دی۔
میچ کو دیکھنے کے لیے پی ایچ ایف کے اعلی عہدیداروں، سابق اولمپئنز سمیت شرکا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔گزشتہ میچ کی طرح اس مقابلے کے آغاز سے ہی پاکستانی ٹیم کی حکمت عملی جارحانہ رہی اور کوچ نے فاروڈز کے ذریعے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر مسلسل حملے کرنے کی پالیسی اپنائی، کوچ کی یہ پلاننگ خاصی کامیاب رہی اور پاکستانی ٹیم کی طرف سے گول کرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، علی عزیز نے 7ویں منٹ میں فیلڈ گول کے ذریعے پاکستان کو برتری دلائی جسے 17ویں منٹ میں عدیل لطیف نے دگناکردیا، 23ویں منٹ میں پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر عمدہ موو بنائی اور پلیئرزگیندکوحریف ڈی تک لے جانے میں کامیاب ہو گئے، ساتھی کھلاڑی کے پاس پر علی عزیز نے گیندکوجال کا راستہ دکھا کر انفرادی طور پر دوسرا اور مجموعی طور پر تیسرا گول کردیا۔پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کوحریف پر صفر کے مقابلے میں3 گول کی سبقت حاصل تھی۔
دوسرے ہاف کے دوران کھیل میں خاصی تیزی دیکھنے کو ملی اور دونوں ٹیموں نے35 منٹ میں مجموعی طور پر 8 گول کیے۔ پہلے ہی منٹ میں جنید منظور نے گول بناکر اسکور4-0 کر دیا تاہم اس موقع پر اومان ٹیم نے ہمت ہارنے کی بجائے عمدہ کم بیک کیا اور صرف 2 منٹ میں 2گول کرکے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی، پہلا گول راشد حمید نے 43 ویں منٹ میں کیا جبکہ اگلے منٹ میں عدنان عبداللہ نے گیند کو جال کے اندر پھینک کر اسکور 4-2 کر دیا۔بعد ازاں پاکستان نے صرف 11 منٹ میں4 گول کر کے اپنی فتح پر مہر ثبت کی۔
یہ گول خیراللہ، افراز، عبداللہ بابر اور احمد نعیم نے کھیل کے50، 52،60 اور 61ویں منٹ میں کیے۔ اومان کی طرف سے تیسرا گول 61ویں منٹ میں ہی راشد حمید نے بنایا۔ادھر قومی ہاکی ٹیم کے منیجر کامران اشرف کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انھوں نے کہاکہ ٹیم میں موجود بیشترکھلاڑی پہلی بارانٹرنیشنل میچزمیں شریک ہوئے جس کی وجہ سے ابتدا میں وہ کچھ دباؤ میں نظر آئے تاہم متعدد مواقع میسر آنے پر کھل کر صلاحیتوں کا اظہار کیا، اومان کے خلاف عمدہ کارکردگی کے بعد پلیئرزکے حوصلے بلند ہیں، امید ہے کہ ٹیم ایشیا کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے گی۔