متحدہ عرب امارات میں 60 روزہ ویزا ایمنسٹی شروع

اسکیم کے تحت تمام غیرقانونی تارکین وطن کو خروج کے اجازت نامے جاری کیے جائینگے

اس سکیم کے تحت تمام غیرقانونی تارکین وطن کو خروج کی اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 60 روزہ ویزا ایمنسٹی شروع ہوگئی۔


جس کے آغاز کے ساتھ ہی ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کے متحدہ امارات بھر میں واقع ویزا ایمنسٹی مراکزپرپہنچ گئے۔ یہ مراکز غیرقانونی تارکین وطن کو ملکی قانون کے مطابق بغیر کسی سزا یا جرمانہ کے ان کے ممالک واپس جانے کیلیے مدد فراہم کرینگے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اپنے 41 ویں قومی دن کے موقع پر 60 روزہ ویزا ایمنسٹی کا اعلان کیا تھا۔

اس سکیم کے تحت تمام غیرقانونی تارکین وطن کو خروج کی اجازت نامے جاری کیے جائیں گے،ان پر عائد کردہ تمام جرمانے معاف کردیے گئے ہیں۔ ابوظہبی اور دبئی کی تیز رفتار بڑھتی معیشت کے باعث نوجوانوں کیلیے روزگار کے بے پناہ مواقع ہیں لیکن زائد المعیاد قیام اور غیرقانونی طورپر داخل ہونے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ 2002 اور 2007 میں اسی قسم کی ویزا ایمنسٹی کے نتیجے میں تقریبا 642000 غیرقانونی تارکین کو فائدہ ہوا تھا اور توقع ہے کہ رواں ویزا ایمنسٹی کے ذریعے بھی لاکھوں افراد فیض یاب ہوں گے۔
Load Next Story