دورہ بھارت فتح کیلیے تمام پلیئرز کو پرفارم کرنا ہوگا مصباح
ڈومیسٹک ٹی 20ایونٹ میں کئی با صلاحیت پلیئرز ابھر کر سامنے آئے ہیں، کپتان
قومی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ لاہور لائنز کی پرفارمنس پورے ٹورنامنٹ میں اچھی رہی ۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
مصبا ح الحق اور محمد حفیظ نے کہا ہے کہ قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ سے کئی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی سامنے آئے ہیں جو کہ مستقبل میں پاکستان کر کٹ کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔
دورہ بھارت کے لئے ٹیم کے انتخاب میں سلیکٹرز کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے پلیئرز کے بارے میں بتائیں گے۔ ایونٹ کے اختتام پرقذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہاکہ محمد یوسف کی درخواست پر لاہور کی نمائندگی کو ترجیح دی، ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کوئی پریشر نہیں تھا سب کھلاڑیوں نے محنت کی اورکوچ محسن کمال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہدف حاصل کرلیا۔ انھوں نے کہا کہ فیصل آباد وولفز نے اپنے محدود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی، سعید اجمل کی عدم موجودگی میں اسد علی اور احسان عادل نے عمدہ پرفارمنس دی۔
تاہم بیٹنگ میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،آصف علی اور فرخ شہزاد نے ٹورنامنٹ میں اچھی کار کردگی دکھائی، دورہ بھارت کے حوالے سے ٹیم سلیکشن کیلیے سلیکٹرز نے پوچھا توٹوئنٹی20 میں سامنے آنے والے نئے ٹیلنٹ کے بارے میں ضرور بتائوں گا۔انھوں نے کہا کہ روایتی حریف کے خلاف کھیلتے ہوئے ہمیشہ ہی دبائو ہوتا ہے فتح کے لیے تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس ضروری ہے، پی سی بی ٹوئنٹی20ٹورنامنٹ سے جو نتائج حاصل کرنا چاہتا تھا وہ مل گئے، عمدہ سیکیورٹی انتظامات کو دیکھتے ہوئے ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی۔
قومی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ لاہور لائنز کی پرفارمنس پورے ٹورنامنٹ میں اچھی رہی، فائنل میں جلدی وکٹیں گرنے سے شکست کا سامنا کرناپڑا، سعید اجمل کی کمی شدت سے محسوس ہوئی تاہم بولرز نے آسان وکٹ پر بیٹسمینوں کو کم اسکور تک محدودکیا۔انھوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے جن کے بارے سلیکٹرز کو بتائوں گا، میرے خیال میں ہر اس کھلاڑی کو موقع ملنا چاہیے جس کی ٹیم کو ضرورت ہے ۔