حکومتی انعامات ابھی صرف اعلانات تک محدودہیں محمد آصف

محمد آصف لاہورمیں اپنے کلب پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا

کھلاڑیوں کو معاشی بے فکری ہوگی تو کارکردگی نکھارنے پر بہتر توجہ دے سکیں گے. فوٹو : آئی این پی/ فائل

عالمی چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسنوکر کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، حکومتی سرپرستی ملے تو کئی عالمی ٹائٹل قومی کی جھولی میں ڈال سکتے ہیں۔


لاہور میں اپنے استاد شاہد حسین کے کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کو دیگر کھیلوں کی طرح اسنوکر کی بھی بھرپور سرپرستی کرنا چاہیے، کھلاڑیوں کو معاشی بے فکری ہوگی تو کارکردگی نکھارنے پر بہتر توجہ دے سکیں گے،حکومت کی جانب سے انعامات ابھی اعلانات تک محدود ہیں۔

مجھ سے باضابطہ طور پر کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ قبل ازیں محمد آصف لاہورمیں اپنے کلب پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، شائقین نے بھنگڑے ڈالے اور اپنے قومی ہیرو پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔بعد ازاں محمد آصف قذافی اسٹیڈیم آئے جہاں انھوں نے لاہور لائنز اور فیصل آباد وولفز کی ٹیموں کے مابین قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھا۔
Load Next Story