گڈز ٹرانسپورٹر کی ہڑتال سے ادویات کی ترسیل معطل
شہریوں کو ادویات کے بحران کابھی سامناکرنا پڑرہا ہے
گڈٹرانسپورٹرزکی ہڑتال مزید جاری رہی توکراچی میں ادویات ملنا ممکن نہیں رہے گا. فوٹو: ایکسپریس / فائل
گڈز ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کی وجہ سے ادویات کی ترسیل کا عمل مکمل معطل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی میںادویات کا بحران پیداہونے کا امکان ہے۔
گڈٹرانسپورٹرزکی ہڑتال مزید جاری رہی توکراچی میں ادویات ملنا ممکن نہیں رہے گا، گڈٹرانسپورٹرزکی جاری ہڑتال کی وجہ سے جہاں دیگر اشیائے خورونوش کی قلت کا سامنا ہے وہاں شہریوں کو ادویات کے بحران کابھی سامناکرنا پڑرہا ہے، کراچی میں ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کی وجہ سے اندرون ملک سے کراچی بھیجی جانے والی اورکراچی سے اندرون ملک ترسیل کی جانے والی ادویات کی شدیدقلت پیداہوگئی۔