بلوچستان میں عدالت کے احکامات پر عملدر آمدنہیں ہو رہا

انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمنا رسے مقررین کا خطاب.

انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمنا رسے مقررین کا خطاب. فوٹو: فائل

بلوچستان میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدر آمدنہیں ہو رہا ہے، صوبے میں سیاسی نہیں بلکہ ایف سی کی حکومت ہے ۔ز


بلوچ ناراض ہوکر نہیں بلکہ بیزار ہوکر پہاڑوں پر گئے ہیں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بلوچستان کی صورتحال کا نوٹس لیں، ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے وائس فار مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام اتوار کو کراچی پریس کلب میں انسانی حقوق کا عالمی دن اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے عنوان سے منعقدہ سیمنا رسے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر وائس فار مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصراللہ ،وائس چیئر مین قدیر بلوچ ،ہیومین رائیٹس پاکستان کے اسد بٹ، صحا فی شاہد حسین،محمد حنیف،ممتاز مہر،لاپتہ ذاکر مجید کی ہمشیرہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

نصراللہ نے کہا کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ بلوچستان میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا ہے جبکہ صورتحال مختلف ہے، پہلے دن سے بلوچوں کو ان کے حقوق سے دور رکھا گیا ہے اور ان پر غیر قانونی طور پر ان کو تشددکا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے،قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں نوجونوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور مسخ شدہ لاشوں کی تعداد 6سو ہو چکی ہے، انسانیی حقوق کی تنظیمیں بلوچستان کی صورتحال کا نوٹس لیں،جسقم کے میر عالم مری نے کہا کہ سیاست میں نارضگی نہیں ہوتی ہے ۔
Load Next Story