این ای ڈی یونیورسٹی وی سی کیلئے4امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے
ڈاکٹرمظفرمحمود،افضال الحق، ناظم الدین قریشی اورمجیب الدین کے نام شامل ہیں، آج گورنرہائوس بھجوائیں گے۔
ڈاکٹرمظفرمحمود،افضال الحق، ناظم الدین قریشی اورمجیب الدین کے نام شامل ہیں، آج گورنرہائوس بھجوائیں گے۔ فوٹو: فائل
سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرکے انتخاب کیلیے قائم کی گئی ''تلاش کمیٹی''نے این ای ڈی یونیورسٹی کے سربراہی کے امیدواروں کے نام انٹرویوکے بعد شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔
کمیٹی کی جانب سے تین کے بجائے چار نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، شارٹ لسٹ کیے گئے چارنام وائس چانسلرکے حتمی انتخاب اورتقررکیلیے (آج) پیرکوگورنرسیکریٹریٹ بھجوائے جائیں گے، تلاش کمیٹی کی جانب سے امیدواروں کے انٹرویوزکے بعد وائس چانسلرکے عہدے کے لیے اہل اورموزوں سمجھے گئے4 ناموں میں سرفہرست یونیورسٹی کے موجودہ پرووائس چانسلرمظفرمحمودکانام رکھاگیاہے۔
جبکہ دیگر ناموں میں ملتان کے انسٹی ٹیوٹ کے افضال الحق، سابق ڈین اور ڈائریکٹر جنرل این ای ڈی اکیڈمی ناظم الدین قریشی اور مہران یونیورسٹی کے پروفیسرمجیب الدین میمن کے نام شامل ہیں، اس حوالے سے تلاش کمیٹی کااجلاس اتوارکوکمیٹی کے سربراہ اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدقیصرکی زیرصدارت منعقد ہوا۔
جس میں کمیٹی کے رکن اور جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرپیرزادہ قاسم، ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسرمسعود حمید کے علاوہ دیگراراکین شامل تھے، کمیٹی کے ایک رکن آئی بی اے کے ڈائریکٹرڈاکٹرعشرت حسین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، اجلاس کاآغازصبح 10بجے ہواجس میں اسکروٹنی کے بعد شارٹ لسٹ کیے گئے7امیدواروں کے انٹرویوشروع کیے گئے، امیدواروں کے انٹرویوزکے بعد تلاش کمیٹی کے جاری اجلاس میں تمام امیدواروں کودی گئی مارکنگ پرغورکیا گیا۔