پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھ گئی قادر مگسی
کراچی میں نئی حلقہ بندی اور بایو میٹرک مشین کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق کی جائے
آصف زرداری نے اپنا اقتدار بچانے کے لیے سندھ کو ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کے حوالے کرنے کی کوشش کی ہے. فوٹو: فائل
سندھ ترقی پسند پارتی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے اتوار کے روز نواب شاہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے سندھ کے عوام نے آصف علی زرداری کو صدراتی محل پہنچادیا مگر وہ ایوان صدر میں بیٹھ کر سندھ دشمن فیصلے کرکے سندھ کے5 کروڑ عوام کی توہین کر رہے ہیں۔
آصف زرداری نے اپنا اقتدار بچانے کے لیے سندھ کو ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کے حوالے کرنے کی کوشش کی ہے، انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے انتخابات صاف و شفاف نہیں ہوسکتے، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں از سر نو حلقہ بندیاں کی جائیں اور بایو میٹرک مشین کے ذریعے کراچی میں گھر گھر جاکر ووٹروں کی تصدیق کی جائے۔
سندھ کے عوام کالا باغ ڈیم سمیت ہر قسم کے ڈیم کی تعمیر کے خلاف ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے تبتک کوئی بات نہیں ہوسکتی جب تک وہ دوہرا بلدیاتی نظام واپس نہیں لے لیتی، پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھ گئی ہے، ڈاکٹر قادر مگسی نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں حکومت نے ایس ٹی پی کارکنوں کے خلاف جو کریک ڈائون شروع کیا ہے وہ بند کیا جائے اور گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ اس سے قبل ڈاکٹر قادر مگسی پریس کلب کے سامنے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچے اور بھوک ہڑتال پر بیٹھے ایس ٹی پی ، ن لیگ کے کارکنوں و عہدیداران کو جوس پلاکر بھوک ہڑتال ختم کرائی۔