حیدرآباد مختلف علاقوں میںرہزنی اور چوری کی 5 وارداتیں

دوسری واردات کے گورنمنٹ ڈگری کالج یونٹ نمبر11 کے قریب پیش آئی۔

نامعلوم چور اقبال کالونی یونٹ نمبربارہ مں گھر کے تالے کاٹ کر دولاکھ روپے مالیت سے زاید کے دوطلائي سیٹ، پچاس ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے۔ فوٹو: فائل

تھانہ اے سیکشن کے مختلف علاقوں میں رہزنی اور چوری کی 5 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون سے محروم ہوگئے۔


تھانہ اے سیکشن کے علاقے یونٹ نمبر 7 میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح افراد نے یونٹ نمبر 2 کے رہائشی راشم علی کو روک کر اس سے نئی ون ٹو فائیو موٹرسائیکل، پندرہ سو روپے نقدی اور ایک موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ دوسری واردات کے گورنمنٹ ڈگری کالج یونٹ نمبر11 کے قریب پیش آئی۔

جس کے دوران دومسلح افراد نے رکشہ رکوانے کے بعد اس میں سوار خاتون بیگم یونس سے گلے میں پہنی ہوئی ہزاروں روپے مالیت کی طلائی چین اور لاکٹ اور کلائی میں پہنی ہوئی ہزاروں روپے مالیت کی طلائی چوڑیوں کو کٹر کی مدد سے کاٹ کر اتار لیا اور فرار ہوگئے۔ تیسری واردات کے دوران نامعلوم چورعیدگاہ کالونی یونٹ نمبرآٹھ میں شمس الدین نامی شخص کی ڈیکوریشن کی دکان کے تالے کاٹ کر چارتین لاکھ روپے سے زاید مالیت کی چار دیگیں چوری کرکے لے گئے۔ چوتھی واردات میں نامعلوم چور اقبال کالونی یونٹ نمبربارہ مں رہائش پذیر اسلام الدین کے گھر کے تالے کاٹ کر دولاکھ روپے مالیت سے زاید کے دوطلائي سیٹ، پچاس ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے۔
Load Next Story