قصاب اورسربجیت دومختلف کیس ہیں بھارتی وزیر خارجہ

پاکستان قصاب کواپنا شہری نہیں مانتا،سربجیت ہمارا باشندہ ہے، سلمان خورشید

پاکستان قصاب کواپنا شہری نہیں مانتا،سربجیت ہمارا باشندہ ہے، سلمان خورشید۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشیدنے کہاہے کہ چین کیساتھ سرحدی تنازع پر مثبت مذاکرات جاری ہیں اورامیدہے کہ جلد ان کے مطلوبہ نتائج سامنے آئیں گے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ سربجیت سنگھ اوراجمل قصاب دومختلف قسم کے کیس ہیں.




قصاب ایک دہشت گردتھاجسے پاکستان اپنا شہری قبول کرنے کوتیارنہیںجبکہ ہم سربجیت سنگھ کوشروع سے ہی اپناشہری تسلیم کرتے ہیںہم نے پاکستان سے سربجیت کی سزائے موت سے متعلق بات کی تھی جس کے بعدعمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story