بھارت نے پھر جنگ بندی توڑ دی کنٹرول لائن پر گولہ باری شہری شہید

سیہڑاوردیگرعلاقوںپرگولے برسائے،ہیوی مشین گنوںکابھی استعمال،پاک فوج کی بھی جوابی کارروائی

رات گئے تک وقفے وقفے سے فائرنگ ،عوام گھروں میں محصور،بھارت نے گزشتہ ماہ سے چوتھی بارسیزفائرکی خلاف ورزی کی، اہالیان علاقہ

کنٹرول لائن پربٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ ،گولہ باری سے ایک شخص شہید،3افرادزخمی ہوگئے۔

پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کی اطلاعات کے مطابق پونچھ بٹل سیکٹرمیں اتوارکی شام بھارتی فوج نے مدارپور، دھرمسال، سیہڑاور دیگر علاقوں میں بلااشتعالبلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی،بھارتی فوج نے فائرنگ میں ہیوی مشین گنوں کا استعمال کیا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا محمداعظم شیخ زیداسپتال راولاکوٹ میں شہیدہوگیادیگرزخمیوں میں ملک شریف ساکن مدارپور اورملکہ بی بی ساکن بٹل شامل ہیں۔ بھارت کی جانب سے شروع کی جانیوالی فائرنگ اورگولہ باری سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا علاقے کے عوام نے بتایاکہ گزشتہ ماہ سے اب تک بھارت کی جانب سے چوتھی بارسیزفائرکی خلاف ورزی کی گئی ۔




آخری خبریں آنے تک فائرنگ کاسلسلہ جاری تھا، بی بی سی کے مطابق پاکستان کے زیراہتمام کشمیرمیں پولیس کاکہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پرگولہ باری کے نتیجے میں3 عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، مقامی پولیس چوکی کے اہلکاراشتیاق نے کہاکہ بھارتی فوج نے اتوارکو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے بغیرکسی اشتعال کے فائرنگ شروع کی جووقفے وقفے سے جاری ہے۔

بھارتی فوج فائرنگ میں مارٹراورچھوٹے ہتھیاروںکااستعمال کررہی ہے،انکاکہناہے کہ مقامی آبادی گھروں میں محصورہوکررہ گئی اوران علاقوں کی طرف جانے پرسڑکوں پر ٹریفک معطل ہے،پولیس اہلکارکاکہناتھا کہ انکی چوکی سے کوئی تین سوگزپرگولے گررہے ہیں ،انکاکہنا تھا کہ پاکستان کی فوج بھی جوابی کارروائی کررہی ہے ،ایک مقامی نوجوان نے ٹیلیفون پربتایاکہ ہم نے بھاگ کرجان بچائی پہلے بھارتی فوج نے فائرنگ شروع کی اور20 منٹ بعدشدید گولہ باری شروع کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story