پاکستان افغانستان اور ترکی کے درمیان رابطے کے لئے ہاٹ لائن قائم

اس ہاٹ لائن کے ذریعے تینوں ممالک کے درمیان کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران فوری بات چیت کرنے میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق اس ہاٹ لائن کے ذریعے تینوں ممالک کے درمیان کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران فوری بات کرنے میں مدد ملے گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان، افغانستان اور ترکی کے صدورکے درمیان کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطے کے لئے ایک مخصوص ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہے اتوار سے ہاٹ لائن فعال کردی گئی ہے تاہم تینوں ممالک کے صدورکا ابھی تک اس پرکوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ حکام کے مطابق اس ہاٹ لائن کے ذریعے تینوں ممالک کے درمیان کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران فوری بات کرنے میں مدد ملے گی۔


پاکستان اور افغانستان کے درمیان منگل سے ترکی میں دوروزہ مذاکرات شروع ہورہے ہیں، دونوں ممالک کے صدوراپنے اپنے وفد کی قیادت کریں گے، مذاکرات میں افغان انٹیلی جنس چیف اسد اللہ خالد پر ہونے والے حملے کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔

صدرآصف زرداری اورافغان صدرحامد کرزئی ترک صدرسے بھی ملاقات کریں گے جس میں خطے میں مشترکہ مفادات اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

Recommended Stories

Load Next Story