جولائی تا نومبر ترسیلات زر 6 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں
بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے گزشتہ5 ماہ میں 74 کروڑ 20 لاکھ ڈالر زائد وطن بھیجے، اسٹیٹ بینک
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 5 ماہ کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 45 کروڑ 46 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ فوٹو: فائل
بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے مالی سال 2012-13 کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر) میں 5 ارب 98 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو سال بہ سال 14.16 فیصد نمو یا 74 کروڑ 20 لاکھ50 ہزار ڈالر کے اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ترسیلات زر 5 ارب 23 کروڑ 99 لاکھ 90 ہزار ڈالر رہی تھیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا نومبر 2012 کے دوران سعودی عرب سے 1 ارب 60 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزارڈالر، متحدہ عرب امارات 1 ارب24 کروڑ 6 لاکھ 20 ہزار، امریکا 99 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزارڈالر، برطانیہ 84 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزارڈالر، جی سی سی ممالک(بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 67 کروڑ 66 لاکھ 90 ہزار ڈالراور یورپی یونین کے ممالک سے 16 کروڑ 11 لاکھ60 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں جبکہ جولائی تا نومبر 2011 کے دوران مذکورہ ممالک سے بالترتیب 1 ارب 36 کروڑ 43 لاکھ 60 ہزار ڈالر، 1 ارب 16 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزارڈالر، 97 کروڑ 51 لاکھ 20 ہزار ڈالر، 59 کروڑ 43 لاکھ ڈالر، 60 کروڑ40 ہزار ڈالر اور 16کروڑ 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی رقوم بھیجی گئی تھیں۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 5 ماہ کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 45 کروڑ 46 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میںان ممالک سے 37 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار ڈالر وطن بھیجے گئے تھے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا نومبر 2012 کے دوران ترسیلات زر کی ماہانہ اوسط 1 ارب 19 کروڑ 64 لاکھ 10 ہزار ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 1 ارب 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2012 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سال بہ سال 10 فیصد کے اضافے سے 1 ارب 1 کروڑ 78 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں جو نومبر 2011 میں 92 کروڑ 49 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہی تھیں، گزشتہ ماہ سعودی عرب سے 30 کروڑ 8 لاکھ 40 ہزار ڈالر وطن بھیجے گئے۔
متحدہ عرب امارات 19 کروڑ 37 لاکھ 90 ہزار ڈالر، امریکا 15 کروڑ 22 لاکھ 90 ہزار ڈالر، برطانیہ 14 کروڑ 85 لاکھ 30 ہزارڈالر، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 11 کروڑ 71 لاکھ 80 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ممالک سے 2 کروڑ 66 لاکھ 30 ہزار ڈالر جبکہ ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 7 کروڑ 85 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔