منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت مجرم کو 14برس قید کی سزا

ملزم کو پولیس نے دوسرے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کیا تھا۔

ایکسائز پولیس نے نشتر روڑ پر کار سوار ملزم کو روکا اور تلاشی کے بعد اسکی گاڑی سے20 کلو چرس برآمد کی تھی. فوٹو: فائل

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ثنا اﷲ غوری نے منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں ملوث ملزم شہزاد عبدا لجبار کو جرم ثابت ہونے پر 14برس قید اور 3لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ مجرم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک برس جیل میں رہنا ہوگا۔


استغاثہ کے مطابق جنوری 2007 کو ایکسائز پولیس نے نشتر روڑ پر کار سوار ملزم کو روکا اور تلاشی کے بعد اسکی گاڑی سے20 کلو چرس برآمد کی تھی، جبکہ2برس بعد ملزم کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا تھا تاہم ملزم عدالت سے مفرور ہوگیا تھا، بعدازاں ملزم کو پولیس نے دوسرے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کیا تھا۔
Load Next Story