تعلیمی بورڈز کا اجلاس میٹرک کے امتحانات مارچ اور انٹر کے پرچے اپریل میں لینے کا فیصلہ
صوبے بھر میں امتحانات 15روز قبل لینے کے فیصلے کی حتمی منظوری اسٹیئرنگ کمیٹی سے لی جائے گی.
صوبے بھر میں امتحانات 15روز قبل لینے کے فیصلے کی حتمی منظوری اسٹیئرنگ کمیٹی سے لی جائے گی. فوٹو : فائل
سندھ کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی ''سی اوسی''کمیٹی آف چیئرمینزنے صوبے بھرمیں میٹرک اورانٹرکے سالانہ امتحانات گزشتہ سال کی نسبت15روزقبل لینے کافیصلہ کیاہے۔
اس سلسلے میں کراچی سمیت سندھ کے دیگرشہروں میں میٹرک اورانٹرکے سالانہ امتحانات کی مجوزہ تاریخیں طے کرلی گئی ہیں جس کی حتمی منظوری صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی، سی او سی کے اجلاس میں طے کی گئی میٹرک اورانٹرکے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کے مطابق کراچیسمیت سندھ بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات 19مارچ سے شروع ہونگے۔
جبکہ انٹرکے سالانہ امتحانات مجوزہ طور پر اپریل کے دوسرے ہفتے میں لیے جائیں گے، اس سلسلے میں سندھ کے تعلیمی بورڈز کی کمیٹی آف چیئرمینز کااجلاس پیرکو حیدرآباد بورڈ میں ہواجس کی صدارت اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈزکراچی کے چیئرمین پروفیسرانواراحمد زئی نے کی جبکہ دیگرتعلیمی بورڈز کے چیئرمینزکے علاوہ بعض تعلیمی بورڈزکے ناظم امتحانات بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں طے کیاگیاکہ چونکہ آئندہ سال انتخابات کاسال ہے لہٰذا انتخابی شیڈول جاری ہونے سے قبل ہی میٹرک اور انٹرکے امتحانات کی تاریخیں طے کرکے اس کی اسٹیرنگ کمیٹی سے منظوری حاصل کرلی جائے جس کے بعد میٹرک اور انٹرکے 2013 کے سالانہ امتحانات گزشتہ سال کی نسبت 15روزقبل منعقدکرانے کااصولی فیصلہ کیاگیا ۔