واحد ٹی 20 بنگلہ دیش نے 9 وکٹیں بچاکر شکست قبول کرلی
ویسٹ انڈیز 18رنز سے کامیاب، مارلون سموئلز نے 85 کی اننگز کھیلی
واحد ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈین بیٹسمین مارلون سموئلز کا اسکوائر لیگ کی جانب شاٹ، انھوں نے 85 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ فوٹو : فائل
ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل میں بنگال ٹائیگرز9 وکٹیں بچاکر 18 رنز سے میچ ہار گئے۔
198 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم ایک وکٹ پر 179 رنز بنا پائی، تمیم اقبال 88 اور محمود اللہ 64 پر ناٹ آئوٹ رہے۔ اس سے قبل مہمان سائیڈ نے 4 وکٹ پر197 رنز اسکور کیے، مارلون سموئلز نے ناقابل شکست85 رنز کی اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف کفایت شعاری کی انتہا کرتے ہوئے واحد ٹوئنٹی 20 میچ میں شکست قبول کرلی مگر 9 وکٹیں بچالیں، جس کی وجہ سے مہمان سائیڈ کو 18 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔
تمیم اقبال اور انعام الحق کے درمیان اوپننگ شراکت میں 47 رنز بنے، انعام کو روئچ نے 22 رنز پر سیمی کی مدد سے قابو کیا۔ تمیم اقبال اور محمود اللہ کی جانب سے وکٹیں بجانے کی کوشش میں رن ریٹ تیزی سے بڑھا جس کی وجہ سے انھیں آخری 6 گیندوں پر 37 رنز کا ناممکن ہدف ملا، محمود نے دو چھکے اور ایک چوکا جڑ کر ہیرو بننے کی ناکام کوشش کی۔
تمیم نے 88 اور محمود نے 64 رنز بنائے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کو حسب معمول اس بار بھی کرس گیل کی جدائی کا صدمہ آغاز میں ہی جھیلنا پڑا، بنگلہ دیش میں وہ تمام فارمیٹس میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں، اس میچ میں وہ صرف 6 رنز ہی اپنے نام کے آگے سجاسکے، انھیں روبیل حسین نے بولڈ کیا جبکہ ڈیوائن اسمتھ بھی ان کی ہی گیند پر 24 رنز پر آئوٹ ہوئے، مارلون سموئلز اور ڈیرن براوو نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 66 رنز جوڑ کر مجموعے کو 96 تک پہنچایا، باروو 41 رنز بناکر سوہاگ غازی کی گیند پر اسٹمپڈ ہوئے، کیرون پولارڈ بھی 15 رنز پر ضیاء الرحمان کی وکٹ بن گئے۔
سموئلز نے 9 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 85 رنز بنائے، اس اننگز کے دوران انھیں حریف قائد مشفیق نے تین موقع فراہم کیے دو مرتبہ کیچ ڈراپ کیا جبکہ ایک بار اسٹمپڈ کرنے کا موقع گنوایا۔ آخری اوور میںروبیل نے 29 رنز کی پٹائی برداشت کی جس میں سموئلز کے چار چھکے شامل تھے۔