ملک کے 19اضلاع میں ناقص پولیومہم کی فہرست شائع
پاکستان پولیوپروگرام کے تحت مرتب کردہ رپورٹ صدر اور وزیراعظم ارسال کردی گئی.
پاکستان پولیوپروگرام کے تحت مرتب کردہ رپورٹ صدر اور وزیراعظم ارسال کردی گئی. فوٹو: فائل
پاکستان پولیوپروگرام نے ملک کے19اضلاع میں پولیومہم کی ناقص کارکردگی کی فہرست شائع کردی ان میں کراچی کے2 ٹاؤنز بھی شامل ہیں۔
پولیومہم میںغیر تسلی بخش کارکردگی پر مرتب کی جانے والی رپورٹ صدرمملکت اور وزیراعظم کوبھی بھیجی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان پولیوپروگرام میں شامل تین بڑے شراکت داروں عالمی ادارہ صحت، یونیسف اوروزیراعظم پولیو سیل نے ملک بھر میں انسداد پولیومہم کے حوالے سے ایک مفصل رپورٹ مرتب کی ہے جس میں ملک بھرکے اضلاع میں پولیومہم کی کارکردگی جائزہ رپورٹ مرتب کی گئی،رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ملک کے 19 اضلاع میں انسدادپولیومہم کوغیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ پولیومہم کے دوران مذکورہ اضلاع میں مائیکروپلاننگ سمیت دیگرکارکردگی ناقص رہی۔
یہ رپورٹ پولیووائرس کے خاتمے کیلیے تشکیل دیے جانے والے پاکستان پولیو پروگرام نے مرتب کی ہے اس پروگرام میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف بھی شامل ہیں جوانسدادپولیومہم کے شراکت دار بھی ہیں، معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پولیوپروگرام نے یہ رپورٹ ایسے وقت میں مرتب کرکے صدر مملک اوروزیراعظم کوبھیجی ہے جب امسال کی آخری پولیو مہم 17دسمبرکو شروع کی جائیگی،تاہم رواں سال کے اختتام پر ملک بھر میں مجموعی طور پر56 پولیوکیسوں کی تصدیق کی گئی ان میں سندھ سے 4پولیوکیس بھی شامل ہیں۔